انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے میچ نمبر 3 میں، کولکتہ نائٹ رائیڈرز یعنی کے کے آرنے سن رائزرز حیدرآباد کو چار رنز سے شکست دی۔ کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں ہفتہ (23 مارچ) کو کھیلا جانے والا یہ میچ بہت ہی سنسنی خیز رہا۔ میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے سن رائزرز حیدرآباد کو جیت کے لیے 209 رنز کا ہدف دیا تھا۔
Published: undefined
اس کا تعاقب کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد نے 145 رنز پر پانچ وکٹ گنوا دیے اور اسے آخری تین اووروں میں 60 رنز درکار تھے۔ ایسے میں ایسا لگ رہا تھا کہ سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم ہدف کے قریب بھی نہیں پہنچ پائے گی۔ لیکن جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ہینرک کلاسن نے سن رائزرز کو تقریباً اپنے بل بوتے پر ہارا ہوا میچ جتوا نے کے قریب لے آیا۔
Published: undefined
کلاسن اور شہباز احمد نے مل کر اسپنر ورون چکرورتی کے خلاف 18ویں اوور میں 21 رنز بنائے جس میں سے 15 رنز کلاسن کے بلے سے آئے۔ اس کے بعد کلاسن نے آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے مہنگے کھلاڑی مچل اسٹارک کا نوٹس لیا اور 19ویں اوور میں انہیں تین چھکے مارے۔ اس اوور میں ا سٹارک نے مجموعی طور پر 26 رنز دئے۔ یعنی آخری اوور میں سن رائزرس حیدرآباد کو جیت کے لیے 13 رنز بنانے تھے۔
Published: undefined
میچ کا آخری اوور فاسٹ بولر ہرشیت رانا نے کروایا۔ اس اوور کی پہلی گیند پر کلاسن نے چھکا لگایا۔ اب سن رائزرز کو جیت کے لیے پانچ گیندوں میں سات رنز بنانے تھے۔ یعنی سن رائزرز کی جیت اب یقینی نظر آرہی تھی۔ لیکن ایسا نہیں ہوا۔ اوور کی دوسری گیند پر کلاسن نے ایک رن لے کر شہباز احمد کو اسٹرائیک دی۔ تاہم، شہباز کلاسن کے اعتماد پر پورا نہیں اتر سکے اور ہرشیت نے انہیں لانگ آن پر کھڑے شریاس ائیر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرا دیا۔
Published: undefined
اب سن رائزرز کو جیت کے لیے تین گیندوں میں 6 رنز درکار تھے۔ چوتھی گیند پر مارکو جانسن نے سنگل لے کر کلاسن کو سٹرائیک دی۔ لیکن پانچویں گیند پر بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں کلاسن آؤٹ ہو گئے ۔ اب آخری گیند پر پانچ رنز بنانے تھے لیکن کپتان پیٹ کمنز ایک بھی نہ لے سکے۔
Published: undefined
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ ہینرک کلاسن نے طوفانی اننگز کھیل کر ایک وقت کے کے آر کی حالت ضرور خراب کر دی تھی۔ کلاسن نے 29 گیندوں میں 63 رنز بنائے جس میں آٹھ چھکے شامل تھے۔ کلاسن کے علاوہ اوپنر بلے باز میانک اگروال اور ابھیشیک شرما نے 32-32 رنز بنائے۔ کے کے آرکی جانب سے ہرشیت رانا نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں، جبکہ 'پلیئر آف دی میچ' آندرے رسل نے دو وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
اس سے قبل ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے آئی کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی شروعات انتہائی خراب رہی اور 51 رنز پر چار وکٹیں گنوا دیں۔ اس کے بعد وکٹ کیپر فل سالٹ اور رمندیپ سنگھ کے درمیان 54 رنز کی شراکت ہوئی جس نے کے کے آر کو رفتار فراہم کی۔ سالٹ نے 54 اور رمندیپ نے 35 رنز بنائے۔ سالٹ رمندیپ کے آؤٹ ہونے کے بعد کیریبین استاد آندرے رسل کا شو دیکھنے کو ملا۔
Published: undefined
رسل کی طوفانی بلے بازی سے کولکتہ نے سات وکٹوں پر 208 رنز بنائے۔ رسل اور رنکو سنگھ (23) کے درمیان ساتویں وکٹ کے لیے 81 رنز کی شراکت ہوئی۔ آندرے رسل نے 25 گیندوں پر ناقابل شکست 63 رنز بنائے جس میں تین چوکے اور سات چھکے شامل تھے۔ سن رائزرس حیدرآباد کے لیے تیز گیند باز ٹی نٹراجن نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined