آئی پی ایل

کولکتہ نے دہلی کو 106 رنز سے ہرایا، اس سال کی سب سے بڑی جیت

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے دہلی کیپٹلز کو بڑے فرق سے شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ کے کے آر نے گیند بازی اور بلے بازی دونوں میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

<div class="paragraphs"><p>تصویر آئی اے این ایس</p></div>

تصویر آئی اے این ایس

 

کل آئی پی ایل 2024 کا 16 واں میچ وشاکھاپٹنم میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان کھیلا گیا۔ کے کے آر نے پہلے کھیلتے ہوئے 272 رنز بنائے۔ سنیل نارائن اور انگکرش رگھوونشی کی نصف سنچریوں کے علاوہ آندرے رسل کی 41 رنز کی طوفانی اننگز بھی کولکتہ کو بڑے اسکور تک لے گئی۔ ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے دہلی کیپٹلز کی شروعات بہت خراب رہی جس سے وہ آخر تک سنبھل نہیں پائی۔ اگرچہ دہلی کیپٹلزکے کپتان رشبھ پنت نے 55 رنز بنائے اور ٹرسٹن اسٹبس نے 54 رنز کی نصف سنچری اننگز کھیلی، لیکن  وہ ٹیم کو 106 رنز کی شکست سے نہ بچا سکے۔

Published: undefined

کے کے آر کی جانب سے فلسالٹ اور سنیل نارائن نے اننگز کا آغاز کیا۔ اگرچہ سالٹ صرف 18 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن اس کے بعد سنیل نارائن اور انگکرش راگھونشی کے درمیان دوسری وکٹ کے لیے 104 رنز کی شراکت ہوئی۔ ایک طرف نارائن نے 39 گیندوں پر 85 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی جس میں 7 چوکے اور 7 چھکے شامل تھے۔ جبکہ انگکرش نے آئی پی ایل میں اپنی پہلی اننگز میں 27 گیندیں کھیل کر 54 رنز بنائے۔ اس اننگز میں انہوں نے 5 چوکے اور 3 چھکے لگائے۔ آخری اوورز میں آندرے رسل نے 41 رنز بنائے اور رنکو سنگھ نے بھی 8 گیندوں پر 26 رنز کی مختصر اننگز کھیل کر اہم کردار ادا کیا۔ کولکتہ نے پہلے 10 اوورز میں 135 اور آخری 10 اوور میں 137 رن بنا کر دہلی کے گیند بازوں کو شکست دی۔

Published: undefined

دہلی کیپٹلز کے لیے اننگز کی شروعات بہت خراب رہی۔ دہلی کیپٹلز نے پہلے 33 رنز کے اندر 4 اہم وکٹیں گنوادیں۔ اس کے بعد ریشبھ پنت اور ٹرسٹن اسٹبس کے درمیان پانچویں وکٹ کے لیے 93 رنز کی شراکت ہوئی، لیکن یہ دہلی کیپٹلز کو فتح تک لے جانے کے لیے ناکافی ثابت ہوئی۔ پنت نے 25 گیندوں میں 55 رنز کی اہم اننگز کھیلی اور اسٹبس نے 32 گیندوں میں 54 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔ اس کے بعد ٹیم مسلسل وکٹیں کھوتی رہی، جس کی وجہ سے دہلی کو 106 رنز کی بڑی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

Published: undefined

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے بیٹنگ کے علاوہ بولنگ میں بھی اپنا تسلط برقرار رکھا۔ ورون چکرورتی نے اپنے 4 اوورز میں 33 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی مچل اسٹارک نے آئی پی ایل 2024 میں اپنا وکٹ کا کھاتہ بھی کھول لیا ۔ انہوں نے 3 اوورز میں 25 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔ اس دوران ویبھو اروڑہ نے بھی متاثر کیا جنہوں نے 4 اوورز میں 27 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔ سنیل نارائن اور آندرے رسل نے بھی ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined