نئی دہلی: ٹیم انڈیا کو پہلا کرکٹ عالمی کپ دلانے والے سابق کپتان کپل دیو نے آئی پی ایل کی ٹیم چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے حوالہ سے اہم بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھونی اگر اس سال کی طرح آگے بھی بغیر میچ پریکٹس کے آئی پی ایل میں کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کے لئے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ناممکن ہوگا۔
Published: undefined
خیال رہے کہ گزشتہ جون میں کرکٹ عالمی کپ میں کھیلنے والے دھونی آئی پی ایل کے لئے تقریباً ایک سال بعد میدان میں اترے تھے۔ 39 سالہ دھونی کی سربراہی والی چنئی سپر کنگز آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پلے آف میں کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔
Published: undefined
عالمی کپ 2019 کے سیمی فائنل کے بعد پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر کرکٹ کھیل رہے دھونی 14 میچوں میں 116 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 200 رن ہی بنانے میں کامیاب ہو چکے جبکہ اس دوران انہوں نے کوئی نصف سنچری تک اسکور نہیں کی۔ دل کا دورہ پڑنے کے بعد حال ہی میں اینجیوپلاسٹی کرانے والے کپل دیو کا کہنا ہے کہ دھونی کو فارم حاصل کرنے کے لئے گھریلو کرکٹ میں بھی کھیلتے رہنا چاہئے۔
Published: undefined
کپل دیو نے کہا کہ دھونی اگر ہر سال صرف آئی پی ایل کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو ان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ کپل دیو نے دھونی کی عمر پر بات کرتے ہوئے کہا کہ دھونی اس عمر میں (39 سال) جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گے، وہ اتنا ہی لے میں رہیں گے۔
Published: undefined
کپل دیو نے کہا، ’’اگر آپ سال میں 10 مہینے کرکٹ نہیں کھیلیں گے اور اچانک آئی پی ایل کے میدان میں اتر جائیں گے تو آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کیا ہوگا! اتنا کرکٹ کھیلنے پر کسی سیزن میں اتار چڑھاؤ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ کرس گیل جیسے کھلاڑی کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا۔‘‘
کپل کا خیال ہے کہ دھونی کو اس سیزن میں گھریلو کرکٹ میں بھی کھیلنا چاہئے۔ انہوں نے کہا، ’’ دھونی کو فرسٹ کلاس کرکٹ (گھریلو اے اور ٹی ٹوئنٹی) میں جانا چاہئے اور وہاں کھیلنا چاہئے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز