نئی دہلی: سلامی بلے باز کونٹن ڈی کاک (ناٹ آوٹ 70) کی عمدہ اننگز کی بدولت ممبئی انڈینز نے راجستھان رائلز کو جمعرات کے روز آئی پی ایل میچ میں آسانی سے سات وکٹوں سے شکست دے دی، راجستھان رائلز نے اپنے ٹاپ چار بلے بازوں کے مفید تعاون سے مقررہ 20 اوور میں چار وکٹ پر 171 رنز کا چیلنجنگ اسکور بنایا۔
Published: undefined
جوس بٹلر نے 32 گیندوں پر41 رن میں تین چوکے اور تین چھکے لگائے۔ یشسوی جیسوال نے 20 گیندوں پر 32 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ تیسرے نمبر پر آنے والے کپتان سنجو سیمسن نے 27 گیندوں پر پانچ چوکے لگاتے ہوئے سب سے زیادہ 42 رن بنائے، جبکہ شیوم دوبے نے 31 گیندوں پر 35 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔
Published: undefined
ممبئی نے ڈی کاک کی ناٹ آوٹ 70 رنز کی عمدہ اننگ کی بدولت 18.3 اوور میں تین وکٹ پر 172 بناکر میچ ختم کر دیا۔ ڈی کوک نے 50 گیندوں پر اپنی ناقابل شکست اننگز میں چھ چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کپتان روہت شرما نے ایک چھکے کی مدد سے 17 گیندوں میں 14 رنز بنائے۔ سوریہ کمار یادو نے 10 گیندوں میں تین چوکوں کی مدد سے 16 رنز بنائے۔ روہت اور سوریہ کو تیز گیند بازکرس مورس نے آؤٹ کیا۔ کرونال پانڈیا نے 26 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 39 رنز بنائے۔ کرونال کو مستفیض الرحمن نے بولڈ کیا۔ نئے بلے باز کیرون پولارڈ نے آٹھ گیندوں پر ناقابل شکست 16 رن میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ڈی کوک کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ ملا۔
Published: undefined
اس سے قبل راجستھان کی اننگز میں ڈیوڈ ملر سات اور ریان پراگ آٹھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ ممبئی کے لئے لیگ اسپنر راہل چاہر چار اوورز میں 33 رن پر دو وکٹ لے کر سب سے کامیاب گیند باز رہے، جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جسپریت بمراہ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined