آئی پی ایل

آئی پی ایل: لکھنؤ سپر جائنٹس نے گجرات ٹائٹنز کو بلے بازی کی دعوت دی

کے ایل راہل کے زخمی ہونے کے بعد سپر جائنٹس کی کپتانی کرنال پانڈیا کے ہاتھ میں ہے جبکہ ان کے بھائی ہاردک پانڈیا دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہیں۔

<div class="paragraphs"><p>ہاردک پانڈیا اور&nbsp;کرونل پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

ہاردک پانڈیا اور کرونل پانڈیا، تصویر آئی اے این ایس

 

احمد آباد: انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) سیزن کے 51 ویں میچ میں لکھنؤ سپر جائنٹس (ایل ایس جی) کے کپتان کرونل پانڈیا نے ٹاس جیت کر گجرات ٹائٹنز کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی۔ کے ایل راہل کے زخمی ہونے کے بعد سپر جائنٹس کی کپتانی کرنال پانڈیا کے ہاتھ میں ہے جبکہ ان کے بھائی ہاردک پانڈیا دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز کے کپتان ہیں۔ یہ میچ دلچسپ ہو گیا ہے کیونکہ دو بھائیوں کی قیادت میں دو مضبوط ٹیمیں آمنے سامنے ہیں۔

Published: undefined

ہاردک نے ٹاس کے بعد کہا کہ "اگر میں ٹاس جیتتا تو بھی پہلے بلے بازی کو ترجیح دیتا۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ میرے خاندان کے لیے قابل فخر لمحہ ہے۔ ہمارے والد ہم دونوں بھائیوں کو دیکھ کر فخر محسوس کر رہے ہوں گے۔ یہ پہلی بار ہے۔ مختصر یہ کہ ہمارا خاندان فخر محسوس کر رہا ہے۔ جیت اور ہار ٹیم کا حصہ ہے لیکن یہ بات یقینی ہے کہ پانڈیا کی ٹیم ضرور جیتے گی۔ جیتنے کی خواہش ہارنے کے خوف سے زیادہ ہونی چاہیے۔ جوش لٹل کی زبردست کمی محسوس ہوگی۔ وہ اپنے ملک آئرلینڈ کے لیے کھیلنے گئے ہیں۔ الزاری جوزف کو لٹل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

Published: undefined

کرونل نے کہا کہ "یہ ایک خواب پورا ہونے جیسا ہے۔ ہمارے پاس اچھی بیٹنگ ہے جو ہدف کا تعاقب کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ پہلے باؤلنگ کرنے کی یہی وجہ ہے۔ ہماری ٹیم نے اب تک مجموعی طور پر اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔ نوین الحق کی جگہ کوئٹن ڈی کاک کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ سوانل سنگھ آئی پی ایل میں ڈیبیو کریں گے۔

Published: undefined

ٹیمیں درج ذیل ہیں:

گجرات ٹائٹنز: ریدھیمان ساہا، شبھمن گل، ہاردک پانڈیا (کپتان)، وجے شنکر، ڈیوڈ ملر، راشد خان، راہل تیوتیا، ابھینو منوہر، موہت شرما، محمد شامی، نور احمد۔

لکھنؤ سپر جائنٹس: کوئنٹن ڈی کاک، کائل میئرز، دیپک ہوڈا، کرونل پانڈیا (کپتان)، مارکس اسٹونیس، نکولس پوران، سوپنل سنگھ، یش ٹھاکر، روی بشنوئی، محسن خان اور اویش خان۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined