دبئی: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے کپتان دنیش کارتک آئی پی ایل میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے وکٹ کیپر بن گئے ہیں۔ کولکتہ نے آئی پی ایل 2020 کے 54 ویں میچ میں راجستھان رائلز کو 60 رنز سے شکست دی۔ اس میچ میں جیسے ہی راہل تیوتیا ورون چکرورتی کے ہاتھوں کیچ ہوئے دنیش کارتک نے مہندر سنگھ دھونی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ ریکارڈ بنا دیا۔ دھونی کے پاس آئی پی ایل میں 109 کیچ کا ریکارڈ تھا۔ اس فہرست میں پارتھیو پٹیل تیسرے نمبر پر ہیں۔ پارتھیو آئی پی ایل میں اب تک 66 کیچ لے چکے ہیں۔
Published: undefined
اس سے قبل راجستھان رائلز کے خلاف دنیش کارتک کا صرف ایک کیچ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ موڑ بن گیا۔ دراصل راجستھان رائلز کو بین اسٹوکس نے زبردست شروعات دی۔ جب ایسا لگ رہا تھا کہ اسٹوکس کے کے آر کے لئے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں، تب کارتک نے پیٹ کمنس کی گیند سے بائیں طرف ڈائیو لگا کر اسٹوکس کا عمدہ کیچ لیا۔ دراصل گیند اسٹوکس کے بیٹ کے بیرونی کنارے کے ساتھ وکٹ کے پیچھے جارہی تھی تب کارتک نے زبردست غوطہ لگا کر کیچ پکڑا۔ یہ یقینی طور پر میچ کا اہم موڑ تھا۔
Published: undefined
اس کے بعد کارتک نے میچ میں مزید دو کیچ لئے۔ سنجو سیمسن اور ریان پراگ بھی وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ ہوئے۔ یہ دونوں کیچ کارتک کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔ اس کے بعد کارتک نے جیسے ہی ورون چکرورتی کی گیند پر چوتھا کیچ لیا انہوں نے آئی پی ایل کی تاریخ میں سب سے زیادہ کیچ لینے والے وکٹ کیپر کا اعزاز حاصل کرلیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined