آئی پی ایل 2023 کے آٹھویں مقابلے میں آج راجستھان رائلز اور پنجاب کنگز کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں۔ میچ گواہاٹی کے برساپارا اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا تھا جسے دیکھنے کے لیے آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما بھی اسٹیڈیم پہنچے تھے۔ مقابلہ انتہائی دلچسپ رہا کیونکہ آخری اوور تک چلے اس میچ میں پنجاب کنگز نے راجستھان رائلز پر 5 رنوں سے جیت درج کی۔
Published: undefined
آج راجستھان رائلز کے کپتان سنجو سیمسن نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ پنجاب کنگز کے کپتان شکھر دھون اور پربھ سمرن سنگھ جب بطور سلامی بلے باز میدان پر اترے تو راجستھان کے گیندباز وکٹ کے لیے ترستے ہوئے دکھائی دیے۔ پہلا وکٹ دسویں اوور کی چوتھی گیند پر گرا جب پربھ سمرن 34 گیندوں پر تیز طرار 60 رن بنا کر جیسن ہولڈر کا شکار بنے۔ اس کے بعد اترے بھانوکا راج پکشے (1 رن) ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے اور پھر کپتان دھون نے جتیش شرما کے ساتھ 66 رنوں کی انتہائی اہم شراکت داری کی۔ جتیش 16 گیندوں پر 27 رن بنا کر چہل کی گیند پر ریان پراگ کو کیچ دے بیٹھے۔ سکندر رضا کچھ خاص نہیں کر سکے اور محض 1 رن بنا سکے۔ آخر میں شاہ رخ خان نے 10 گیندوں میں 11 رن اور سیم کرن نے 2 گیندوں میں 1 رن (ناٹ آؤٹ) کا تعاون کیا۔ کپتان دھون 56 گیندوں پر 86 رن بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
Published: undefined
راجستھان کی طرف سے گیندبازوں میں سب سے کامیاب جیسن ہولڈر رہے جنھوں نے 4 اوور میں 29 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ روی چندرن اشون نے 4 اوور میں 25 رن دے کر ایک وکٹ اور یجویندر چہل نے 4 اوور میں 50 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ٹرینٹ بولٹ (4 اوور میں 38 رن) اور آصف (4 اوور میں 54 رن) کو کوئی وکٹ ہاتھ نہیں لگا۔ راجستھان کے گیندبازوں نے کسی طرح سے پنجاب کو 200 رن کے اندر روکنے میں کامیابی حاصل کی۔ پنجاب کی ٹیم 20 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 197 رن بنانے میں کامیابی حاصل کی۔
Published: undefined
راجستھان کو جیت کے لیے 198 رنوں کا ہدف ملا، لیکن جس طرح سے آر اشون کو بطور سلامی بلے باز اتارا گیا، دیکھ کر سبھی حیران رہ گئے۔ اشون اور یشسوی جیسوال نے راجستھان کی اننگ کی شروعات کی۔ یشسوی جیسوال کچھ اچھے شاٹ لگانے کے بعد 11 رن بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ اشون تو بغیر کوئی رن بنائے ہی 4 گیند کھیلنے کے بعد عرشدیپ سنگھ کی گیند پر آسان کیچ دے بیٹھے۔ جوس بٹلر اچھے دکھائی دے رہے تھے لیکن انھیں ایلس نے 19 (11 گیندوں پر) رن کے انفرادی اسکور پر اپنا شکار بنا لیا۔ پھر سنجو سیمسن اور دیودت پڈکل نے حالات کو کچھ سنبھالا۔ خصوصاً کپتان سیمسن نے طوفانی اننگ کھیلی اور 25 گیندوں پر 42 رن بنا کر بڑا شاٹ مارنے کی کوشش میں ایلس کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ بعد ازاں ریان پراگ (12 گیندوں میں 20 رن)، شمرن ہٹمائر (18 گیندوں میں 36 رن) اور دھرو جوریل (15 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 32 رن) نے آخر میں بہت کوشش کی کہ میچ جیتا جا سکے، لیکن 20 اوور میں 192 رن ہی بن سکے۔ پنجاب کو 5 رن سے جیت حاصل ہوئی۔
Published: undefined
راجستھان کی طرف سے گیندبازی بہت اچھی رہی، خاص کر ایسے ماحول میں جبکہ میدان پر کافی اوس دکھائی دے رہی تھی۔ ناتھن ایلسن نے 4 اوور میں 30 رن دے کر سب سے زیادہ 4 وکٹ لیے۔ 2 وکٹ عرشدیپ سنگھ کو حاصل ہوئے جنھوں نے 4 اوور میں 47 رن دیے۔ راہل چاہر نے 4 اوور میں 31 رن اور ہرپریت برار نے 2 اوور میں 15 رن دے کر بہت حد تک رنوں کی رفتار کو کم کیا۔ حالانکہ سیم کرن نے اپنے 4 اوور میں 44 رن خرچ کر دیے اور سکندر رضا نے 2 اوور میں 22 رن دیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز