چنئی: آئی پی ایل 2023 میں لکھنؤ سپر جائنٹس خطاب کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔ بدھ کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایلیمینیٹر میچ میں اسے ممبئی انڈینز نے 81 رنوں سے روند دیا۔ میچ میں لکھنؤ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف ملا تھا جس کا تعاقب کرتے ہوئے پوری ٹیم 16.1 اوور میں 101 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ ممبئی کی جیت کے ہیرو آکاش مدھوال رہے جنہوں نے 5 رنز کے عوض 5 وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
اس جیت کے ساتھ ہی روہت بریگیڈ نے کوالیفائر-2 میچ میں اپنی جگہ پکی کر لی، جہاں اس کا مقابلہ 26 مئی کو گجرات ٹائٹنز سے ہوگا۔ اس میچ کی فاتح ٹیم فائنل میچ میں ایم ایس دھونی کی کپتانی والی چنئی سپر کنگز سے مقابلہ کرے گی۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے لکھنؤ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ امپیکٹ کھلاڑی آکاش مدھوال نے اوپنر پریرک مانکڈ کو اننگز کے دوسرے اوور میں ہریتھک شوکین کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ اس کے بعد چوتھے اوور میں کرس جارڈن نے لکھنؤ ٹیم کے امپیکٹ پلیئر کائل میئرز کو واپس بھیجا۔ دو وکٹیں جلد گرنے کے بعد، مارکس اسٹونیس اور کپتان کرونال پانڈیا نے 46 رنز کی شراکت داری کر کے اننگز کو سنبھالا۔
Published: undefined
تاہم، اس شراکت داری کے دوران، کرونال (8 رنز، 11 گیندوں) بالکل فارم میں نظر نہیں آئے۔ اسپن بولر پیوش چاولہ نے ٹم ڈیوڈ کے ہاتھوں کیچ کروا کر کرونال کی اننگز کا خاتمہ کیا۔ کرونال کے آؤٹ ہونے کے بعد لکھنؤ نے آکاش مدھوال کے ایک ہی اوور میں لگاتار گیندوں پر وکٹ گنوادی۔ مدھوال نے پہلے آیوش بدونی کو بولڈ کیا، پھر اگلی ہی گیند پر نکولس پوران کو باہر بھیج کر ممبئی کو بڑی کامیابی دلائی۔ اس کے بعد لکھنؤ کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا اور تین کھلاڑی تو رن آؤٹ ہو کر واپس لوٹے۔
Published: undefined
لکھنؤ کی ٹیم نے مارکس اسٹوئنس کے طور پر چھٹا وکٹ گنوایا جو بدقسمتی سے رن آؤٹ ہوئے۔ اسٹونیس نے 27 گیندوں پر 40 رنز بنائے جس میں پانچ چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ اس کے بعد گوتم اور روی بشنوئی بھی رن آؤٹ ہوئے اور ان کی ٹیم کو مکمل طور پر میچ سے باہر ہو گئی۔ ممبئی کے لیے آکاش مدھوال نے 3.3 اوور میں پانچ رن دے کر پانچ وکٹ لیے۔ اس کے ساتھ ہی پیوش چاولہ اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔
Published: undefined
لکھنؤ کی ٹیم نے پوائنٹس ٹیبل میں تیسری پوزیشن حاصل کر کے ایلیمینیٹر میچ میں جگہ بنائی تھی جبکہ پانچ بار کی چیمپین ممبئی انڈینز نے چوتھے مقام پر رہ کر یہاں تک کا سفر طے کیا تھا۔
قبل ازیں، اس ناک آؤٹ مقابلہ میں ممبئی انڈینز نے ٹاس جیٹ کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں 182 رن کا اسکور بنایا۔ ممبئی کے دونوں سلامی بلے باز ایشان کشن (15) اور روہت شرما (11) سستے میں پویلین لوٹ گئے لیکن یہاں سے کیمرون گرین (41) اور سوریہ کمار یادو (33) نے اننگ کو آگے بڑھایا۔ بعد میں تلک ورما (26) اور خاص طور پر آخری اوور میں نہال وڈھیرا (23) نے آخر میں کچھ ہاتھ کھولے۔ لکھنؤ کی جانب سے نوین الحق نے چار وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined