آج آئی پی ایل میں ایک چھوٹے سے اسکور والا لیکن انتہائی دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملا۔ مقابلہ لکھنؤ سپر جائنٹس اور گجرات ٹائٹنس کے درمیان کھیلا گیا اور 15ویں اوور تک میچ کو کے ایل راہل کی کپتانی والی لکھنؤ ٹیم بہ آسانی جیتتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔ پھر آخر کے کچھ اووروں میں گجرات ٹائٹنس کے گیندبازوں نے بے مثال گیندبازی کی۔ موہت شرما کے ذریعہ ڈالا گیا 20واں انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا جہاں گجرات ایک ہارا ہوا میچ 7 رنوں سے جیت گیا۔
Published: undefined
آج گجرات کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کی تھی اور اس کی شروعات انتہائی خراب تھی۔ وکٹ بھلے ہی گجرات کے شروع میں زیادہ نہیں گرے تھے، لیکن رنوں کی رفتار بڑھانے میں ہاردک پانڈیا (50 گیندوں میں 66 رن) اور ردھیمان ساہا (37 گیندوں میں 47 رن) کامیابی حاصل نہیں کر سکے۔ جب رنوں کی رفتار بڑھانے کی کوشش ہوئی تو وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ان دونوں بلے بازوں کے علاوہ صرف وجئے شنکر ہی دوہرے ہندسے تک پہنچ سکے اور 12 گیندوں پر 10 رن بنایا۔ مقررہ 20 اوور میں گجرات نے 6 وکٹ کے نقصان پر 135 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔
Published: undefined
لکھنؤ کی طرف سے 4 اوور میں 16 رن دے کر 2 وکٹ کرونال پانڈیا نے اور 3 اوور میں 20 رن دے کر 2 وکٹ مارکس اسٹوئنس نے لیے۔ امت مشرا نے 2 اوور میں 9 رن دے کر 1 وکٹ اور نوین الحق نے 4 اوور مین 19 رن دے کر 1 وکٹ حاصل کیا۔ اویس خان (3 اوور میں 21 رن) اور روی بشنوئی (4 اوور میں 49 رن) نہ صرف مہنگے ثابت ہوئے بلکہ انھیں کوئی وکٹ بھی نہیں ملا۔
Published: undefined
لکھنؤ کے سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو بہترین شروعات دی تھی۔ کائل میئرس نے 19 گیندوں میں 24 رن اور کپتان کے ایل راہل نے 61 گیندوں میں 68 رن کا تعاون کیا۔ کرونال پانڈیا نے بھی 23 گیندوں میں 23 رن بنا کر ٹیم کو جیت کی طرف گامزن کیا، لیکن پھر آنے والے بلے بازوں نے بہت مایوس کیا۔ آخری اوور میں جیت کے لیے 12 رنوں کی ضرورت تھی اور کے ایل راہل میدان میں موجود تھے۔ پہلی گیند پر راہل نے 2 رن لیے، اور پھر اس کے بعد لگاتار 4 گیندوں پر 4 وکٹ گر گئے۔ ان میں سے 2 وکٹ 2 رن کی کوشش میں رن آؤٹ کی شکل میں گرے۔ آخری گیند پر بشنوئی کوئی رن نہیں بنا سکے۔ اس طرح گجرات کو 7 رنوں سے جیت مل گئی۔ راہل، میئرس اور کرونال کے علاوہ کوئی بلے باز دوہرے ہندسے تک بھی نہیں پہنچ سکا۔
Published: undefined
گجرات کی طرف سے 2-2 وکٹ موہت شرما (3 اوور میں 17 رن) اور نور احمد (4 اوور میں 18 رن) نے لیے۔ راشد خان کے حصے میں 1 وکٹ آیا جنھوں نے 4 اوور میں 33 رن دیے۔ باقی گیندبازوں کو وکٹ بھلے ہی نہیں ملے، لیکن انھوں نے بھی بہت زیادہ رن نہیں دیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز