آئی پی ایل

آئی پی ایل 2023: مارک ووڈ نے 5 وکٹ لے کر توڑی دہلی کے بلے بازوں کی کمر، لکھنؤ 50 رن سے فتحیاب

<div class="paragraphs"><p>مارک ووڈ @IPL</p></div>

مارک ووڈ @IPL

 

لکھنؤ سپر جائنٹس نے دہلی کیپٹلز کو 50 رنوں سے دی شکست، مارک ووڈ نے لیے 5 وکٹ

لکھنؤ کے تیز گیندباز مارک ووڈ نے دہلی کے شروعاتی 3 وکٹ جھٹکنے کے بعد ٹیم کو جو بیک فٹ پر ڈالا تھا، آخر میں مزید 2 وکٹ لے کر اس کی پوری کمر ہی توڑ دی۔ 194 رنوں کا ہدف حاصل کرنے اتری دہلی مقررہ 20 اوور میں 9 وکٹ کے نقصان پر محض 143 رن ہی بنا سکی۔ یعنی لکھنؤ نے اپنے پہلے میچ میں 50 رنوں سے جیت حاصل کر لی ہے۔ مارک ووڈ نے 4 اوور میں محض 14 رن دے کر 5 وکٹ لیے۔ 2 وکٹ اویس خان (4 اوور میں 29 رن) اور 2 وکٹ روی بشنوئی (4 اوور میں 31 رن) نے حاصل کیے۔ دہلی کی طرف سے صرف کپتان وارنر نے 56 رنوں کی قابل ذکر اننگ کھیلی، لیکن اس کے لیے انھوں نے 48 گیندوں کا سامنا کیا۔ ریلی روسو دوسرے قابل ذکر بلے باز رہے جنھوں نے 20 گیندوں پر 30 رنوں کی اننگ کھیلی۔ دہلی کے نائب کپتان اکشر پٹیل نے 16 رن اور پرتھوی شا نے 12 رنوں کا تعاون کیا۔ باقی کسی بھی بلے باز نے دہائی کا ہندسہ بھی نہیں چھوا۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

اویس خان نے ایک ہی اوور میں 2 وکٹ جھٹک کر دہلی کو بیک فٹ پر ڈالا

لکھنؤ کے تیز گیندباز اویس خان نے ایک ہی اوور میں دو اہم وکٹ جھٹک کر دہلی کو بیک فٹ پر ڈال دیا ہے۔ اویس خان نے اپنے تیسرے اوور کی تیسری گیند پر امن حکیم خان کو 4 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کیا، اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر کو 56 رن کے انفرادی اسکور پر آؤٹ کر زوردار جھٹکا دیا۔ 16 اوور کے بعد دہلی کا اسکور 7 وکٹ کے نقصان پر 113 رن ہو گیا ہے، یعنی جیت کے لیے اب بھی دہلی کو 24 گیندوں پر 81 رن کی ضرورت ہے۔ جیت دہلی سے دور اور لکھنؤ سے قریب ہوتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

لکھنؤ کے خلاف دہلی کی حالت خراب، 10 اوور کے بعد اسکور 75/3

لکھنؤ کی طرف سے جیت کے لیے 194 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری دہلی کی ٹیم اس وقت مشکل میں دکھائی دے رہی ہے۔ پرتھوی شا اور مشیل مارش کے بعد سرفراز خان بھی مارک ووڈ کا شکار ہو گئے ہیں۔ سرفراز نے 9 گیندوں پر محض 4 رن بنائے۔ 10 اوور کے بعد دہلی کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 75 رن ہے۔ یعنی اگلے 10 اوور میں دہلی کو 119 رن بنانے ہیں۔ کپتان وارنر 33 رن بنا کر اور ریلی روسو 21 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

مارک ووڈ نے پرتھوی شا اور مشیل مارش کو لگاتار 2 گیندوں پر بولڈ آؤٹ کیا

لکھنؤ کے خلاف دہلی کی شروعات انتہائی شاندار رہی اور بغیر کوئی وکٹ گنوائے 4.2 اوور میں 41 رن بنا لیے تھے، لیکن مارک ووڈ نے اس پانچویں اوور کی تیسری اور چوتھی گیند پر پرتھوی شا اور مشیل مارش کو بولڈ آؤٹ کر کے ماحول پوری طرح سے بدل دیا ہے۔ پرتھوی 12 رن بنا کر اور مارش بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ہیں۔ دہلی کے کپتان وارنر 27 رن بنا کر اور سرفراز خان 4 رن بنا کر میدان میں موجود ہیں۔ اس وقت دہلی نے 6 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 47 رن بنا لیے ہیں۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

میچ نمبر 3: لکھنؤ نے دہلی کے سامنے جیت کے لیے 194 رنوں کا رکھا ہدف

لکھنؤ سپر جائنٹس کی ٹیم نے آج دہلی کیپٹلز کے خلاف کھیلے جا رہے میچ میں مقررہ 20 اووروں میں 6 وکٹ کے نقصان پر 193 رنوں کا اسکور کھڑا کیا۔ یعنی دہلی کو جیت کے لیے 194 رن بنانے ہوں گے۔ لکھنؤ کی طرف سے کائل میئرس نے 38 گیند پر طوفانی 73 رن بنائے اور اس درمیان انھوں نے 7 چھکے 2 چوکے لگائے۔ ان کے علاوہ لکھنؤ کی طرف سے نکولس پورن نے بھی 21 گیندوں پر 36 رنوں کی آتشی پاری کھیلی۔ باقی کسی بھی کھلاڑی نے 20 کا بھی اسکور نہیں کیا۔ حالانکہ آخر کے اوورس میں آیوش بدونی نے محض 7 گیندوں پر 18 رن اور کرشنپا گوتم نے ایک گیند پر 6 رن بنا کر ٹیم کو 193 رن تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ دہلی کی طرف سے گیندبازی میں خلیل احمد کی کارکردگی قابل ذکر رہی جنھوں نے 4 اوور میں 30 رن دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ چیتن سکاریا نے بھی 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، لیکن انھوں نے 4 اوور میں 53 رن خرچ کر دیے۔ 1-1 وکٹ اکشر پٹیل اور کلدیپ یادو کے حصے میں گئے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

آئی پی ایل میچ نمبر 2: بارش سے متاثر میچ میں پنجاب نے کولکاتا کو 7 رن سے دی شکست

پنجاب اور کولکاتا کے درمیان میچ میں بارش نے ایسا خلل ڈالا کہ دوسری اننگ کے 16 اوور کے بعد ایک بھی گیند نہیں پھینکا جا سکا۔ اس وقت کولکاتا کو جیت کے لیے 24 گیندوں میں 46 رن کی ضرورت تھی اور اس کے ہاتھ میں 3 وکٹ تھے۔ چونکہ کولکاتا کے 7 وکٹ گر چکے تھے اس لیے ٹیم کو نقصان اٹھانا پڑا اور ڈی ایل ایس نظام کے تحت پنجاب کو 7 رن سے فاتح قرار دیا گیا۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

آئی پی ایل میچ نمبر 3: دہلی کے کپتان وارنر نے ٹاس جیت کر لکھنؤ کو بلے بازی کی دعوت دی

ایک طرف پنجاب اور کولکاتا کے میچ میں بارش نے خلل ڈال دیا ہے اور دوسری طرف آئی پی ایل کا میچ نمبر 3 شروع ہو چکا ہے۔ تیسرا مقابلہ لکھنؤ اور دہلی کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ دہلی کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا ہے۔ یعنی لکھنو کی ٹیم پہلے بلے بازی کرے گی۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

کولکاتا بمقابلہ پنجاب میچ میں بارش شروع، ڈی ایل ایس کے مطابق کولکاتا 7 رن پیچھے

پنجاب کے ذریعہ دیے گئے 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتا نے 16 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 146 رن بنا لیے ہیں۔ یعنی اسے جیت کے لیے 24 گیندوں میں 46 رنوں کی ضرورت ہے۔ بارش کی وجہ سے کھیل رک گیا ہے اور اگر ڈی ایل ایس کے مطابق دیکھا جائے تو کولکاتا کی ٹیم 7 رن پیچھے چل رہی ہے۔ یعنی یہاں پر کھیل ختم ہوا تو پنجاب فتحیاب قرار دیا جائے گا۔ کولکاتا نے ساتویں وکٹ کی شکل میں ونکٹیش ایر کا وکٹ گنوایا ہے جنھوں نے 28 گیندوں پر 34 رنوں کا تعاون کیا۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

آندرے رسل 35 رن بنا کر آؤٹ، کولکاتا کو جیتکے لیے 31 گیندوں پر 62 رن درکار

کولکاتا اور پنجاب کے درمیان کھیلا جا رہا میچ دلچسپ مرحلے میں پہنچ گیا ہے۔ آندرے رسل نے تیز طرار 35 رن بنا کر کولکاتا کو میچ میں پھر سے واپس لا دیا ہے، لیکن وہ کوئی بڑا کمال دکھانے سے پہلے سیم کرن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ کولکاتا نے 130 رن کے اسکور پر 6 وکٹ گنوا دیے ہیں اور جیت کے لیے ابھی 31 گیندوں پر 62 رنوں کی ضرورت ہے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

کولکاتا کی آدھی ٹیم محض 80 رن پر پویلین لوٹی

ٹائم آؤٹ کے بعد لگاتار دو اوورس میں کولکاتا نے دو وکٹ گنوا دیے ہیں۔ پہلے کپتان نتیش رانا کو سکندر رضا نے راہل چاہر کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرایا، اور اس کے بعد 11ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر راہل چاہر نے رنکو سنگھ کو باؤنڈری لائن پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔ اس طرح کولکاتا کی ٹیم محض 80 رن پر پانچ وکٹ گنوا چکی ہے۔ پنجاب کے ذریعہ جیت کے لیے دیے گئے 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے اس وقت کولکاتا مشکل میں دکھائی دے رہی ہے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

9 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 75/3

مندیپ سنگھ، انوکول رائے اور رحمن اللہ گرباز کی شکل میں کولکاتا کا تین وکٹ گر چکا ہے اور 9 اوور کے بعد ٹیم کا اسکور 75 رن ہے۔ تین وکٹ جلدی گرنے کے بعد ونکٹیش ایر اور کپتان نتیش رانا نے سنبھل کر کھیلنا شروع کر دیا ہے جس کی وجہ سے رَنوں کی رفتار کچھ کم پڑ گئی ہے۔ اس وقت ونکٹیش 14 گیندوں میں 20 رن اور نتیش رانا 15 گیندوں میں 24 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

دوسرے ہی اوور میں کولکاتا کو لگا دوسرا جھٹکا، انوکول رائے بھی آؤٹ

عرشدیپ سنگھ نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر مندیپ سنگھ کو آؤٹ کر پویلین بھیجا، اور پھر اسی اوور کی آخری گیند پر انوکول رائے کو بھی کیچ آؤٹ کرا دیا ہے۔ کولکاتا اب مشکل میں دکھائی دے رہی ہے۔ 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری کولکاتا کی ٹیم کو پنجاب نے مشکل میں ڈال دیا ہے۔ 2 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور 2 وکٹ کے نقصان پر 17 رن ہے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے کولکاتا نے دوسرے ہی اوور میں پہلا وکٹ گنوایا

روشنی میں کچھ تکنیکی خامی کے بعد کولکاتا اور پنجاب کے درمیان کھیلے جا رہے میچ کی دوسری پاری کچھ تاخیر سے شروع ہوئی، لیکن کولکاتا نے 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرتے ہوئے بہترین شروعات کی۔ پہلے ہی اوور میں رحمن اللہ گرباز کی بہترین بلے بازی کی وجہ سے ٹیم نے 13 رن بنا لیے تھے۔ حالانکہ دوسرے اوور کی پہلی ہی گیند پر پنجاب کے تیز گیندباز عرشدیپ سنگھ نے سلامی بلے باز مندیپ سنگھ کو پویلین پر کیچ آؤٹ کرا دیا۔ یعنی 1.1 اوور کے بعد کولکاتا کا اسکور ایک وکٹ کے نقصان پر 13 رن ہے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

پنجاب نے کولکاتا کے سامنے جیت کے لیے رکھا 192 رنوں کا ہدف

آئی پی ایل 2023 کے دوسرے مقابلے میں پنجاب کنگز الیون نے کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے سامنے جیت کے لیے 192 رنوں کا ہدف رکھا ہے۔ پنجاب کی ٹیم ایک وقت 200 کے پار جاتی ہوئی دکھائی دے رہی تھی، لیکن آخر کے کچھ اوورس میں جلدی جلدی وکٹ گرنے سے اسکور 191 رنوں تک محدود ہو گیا۔ پنجاب نے مقررہ 20 اوور میں 5 وکٹ کے نقصان پر 191 رن بنائے۔ کولکاتا کی طرف سے سب سے زیادہ 2 وکٹ ٹم ساؤتھی نے لیے، لیکن 4 اوورس میں انھوں نے 54 رن خرچ کر دیے۔ ورون چکرورتی نے سب سے اچھی گیندبازی کی جنھوں نے 4 اوور میں 26 رن دے کر 1 وکٹ لیا۔ اومیش یادو نے اپنے 4 اوور میں 27 رن دے کر ایک وکٹ حاصل کیا۔ ایک وکٹ سنیل نرائن کے حصے میں بھی گیا جنھوں نے 4 اوور میں 40 رن خرچ کیے۔ شاردل ٹھاکر نے 4 اوور میں 43 رن دے ڈالے اور انھیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔

پنجاب کی طرف سے سب سے زیادہ 50 رن بھانوکا راج پکشے نے بنائے اور اس کے لیے انھوں نے 32 گیندوں کا سامنا کیا۔ پربھ سمرن 23 رن، شکھر دھون 40 رن، جتیش شرما 21 رن اور سکندر رضا 16 رن بنانے میں کامیابی حاصل کی۔ سیم کرن 16 گیندوں پر 26 رن اور شاہ رخ خان 7 گیندوں پر 11 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

کولکاتا کے خلاف 18 اوور کے بعد پنجاب کا اسکور 168/5

کولکاتا نائٹ رائیڈرس کے اسپن گیندباز سنیل نرائن نے اپنے چوتھے اوور کی پانچویں گیند پر پنجاب کے بلے باز سکندر رضا (16 رن) کو پویلین بھیج کر ٹیم کو راحت کی سانس دلائی ہے۔ 18 اوور کے بعد پنجاب کا اسکور 5 وکٹ کے نقصان پر 168 رن ہے۔ میدان پر ایس کرن اور شاہ رخ خان موجود ہیں۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

پنجاب کے کپتان شکھر دھون 40 رن بنا کر پویلین لوٹے

پنجاب کے سلامی بلے باز اور کپتان شکھر دھون بھی 40 رن (29 گیندوں پر) بنا کر پویلین لوٹ گئے ہیں۔ انھیں کولکاتا کے مسٹری اسپنر ورون چکرورتی نے کلین بولڈ کر دیا۔ اس وقت پنجاب کا اسکور 14.3 اوور میں 4 وکٹ کے نقصان پر 143 رن ہے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

طوفانی بلے بازی کر رہے جتیش شرما کو ساؤتھی نے کیا آؤٹ

بھانوکا راج پکشے کے آؤٹ ہونے کے بعد میدان پر اترے پنجاب کے بلے باز جتیش شرما نے آتے ہی طوفانی بلے بازی کا مظاہرہ کیا، لیکن انھیں کولکاتا کے تیز گیندباز بھانوکا راج پکشے نے آؤٹ کر پویلین بھیج دیا ہے۔ جتیش نے محض 11 گیندوں پر 21 رن بنائے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

نصف سنچری بنانے کے بعد بھانوکا راج پکشے آؤٹ، کولکاتا نے لی راحت کی سانس

کولکاتا کے بلے بازوں کی دھجیاں اڑا رہے پنجاب کے بلے باز بھانوکا راج پکشے نصف سنچری بنانے کے بعد امیش یادو کا شکار بن گئے ہیں۔ انھوں نے 32 گیندوں میں 50 رن بنائے۔ اس وقت پنجاب کا اسکور 11 اوور میں 2 وکٹ کے نقصان پر 109 رن ہے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

کولکاتا کے خلاف پنجاب کی طوفانی بلے بازی، 10 اوور کے بعد اسکور 100/1

پنجاب کنگز نے 10 اوور میں اپنے 100 رن مکمل کر لیے ہیں۔ ابھی تک ٹیم کو ایک ہی نقصان پہنچا ہے۔ یعنی کپتان دھون اور بھانوکا میدان پر ٹکے ہوئے ہیں۔ دھون نے جہاں 21 گیندوں پر 29 رن بنائے ہیں، وہیں بھانوکا راج پکشے 28 گیندوں پر 46 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ پنجاب کی طرف سے جو ایک وکٹ گرا ہے وہ پربھ سمرن سنگھ کا ہے جو 12 گیندوں پر 23 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

کولکاتا کے خلاف پنجاب کا اسکور 7 اوور کے بعد 69/1

پربھ سمرن سنگھ کے آؤٹ ہونے کے بعد بھی پنجاب کی تیز بلے بازی جاری ہے۔ ایک طرف کپتان شکھر دھون پرسکون انداز میں بلے بازی کر رہے ہیں اور دوسری طرف بھانوکا راج پکشے نے تیزی سے رن بٹورنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔ 7 اوور کے بعد پنجاب کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 69 رن پہنچ چکا ہے۔ شکھر دھون 12 گیندوں پر 15 رن بنا کر اور بھانوکا 18 گیندوں پر 31 رن بنا کر کھیل رہے ہیں۔ بھانوکا نے 2 چھکے اور 3 چوکے لگائے ہیں۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

کولکاتا کے خلاف پہلے بلے بازی کر رہے پنجاب کو لگا پہلا جھٹکا

پنجاب کو طوفانی شروعات دینے والے سلامی بلے باز پربھ سمرن سنگھ آؤٹ ہو گئے ہیں۔ انھوں نے محض 12 گیندوں میں 2 چھکوں اور 2 چوکوں کی مدد سے طوفانی 23 رن بنائے۔ انھیں ساؤتھی نے وکٹ کے پیچھے کیچ آؤٹ کرایا۔ اس طرح پنجاب کو پہلا جھٹکا لگ چکا ہے اور ایک وکٹ کے نقصان پر 2.4 اوور کے بعد ٹیم کا مجموعی اسکور 24 رن ہے۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

کولکاتا کے کپتان رانا نے ٹاس جیت کر پنجاب کو دی بلے بازی کی دعوت

آئی پی ایل 2023 کا آج دوسرا میچ کولکاتا نائٹ رائیڈرس اور پنجاب کنگز کے درمیان کھیلا جا رہا ہے۔ کولکاتا کے کپتان نتیش رانا نے ٹاس جیت کر پنجاب کے کپتان شکھر دھون کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ہے۔ پنجاب کنگز کی طرف سے سلامی بلے باز کے طور پر کپتان شکھر دھون اور پربھ سمرن سنگھ میدان پر اترے ہیں۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 01 Apr 2023, 3:33 PM IST