دفاعی چیمپئن گجرات ٹائٹنز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان ہونے والا انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کا فائنل بارش کی وجہ سے آج کے لئے ملتوی کر دیا گیا۔آئی پی ایل نے کل ٹویٹ کرکے اس کی تصدیق کی۔
Published: undefined
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ضوابط کے مطابق، آئی پی ایل فائنل کے لیے پیر کو اضافی دن کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ احمد آباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں بارش کی وجہ سے فائنل اتوار کو شام 7:30 بجے اپنے مقررہ وقت پر شروع نہیں ہوسکا۔ میچ شروع کرنے کا آخری وقت رات 12:06 تھا لیکن بارش نہ رکنے کے بعد امپائروں نے میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
Published: undefined
بی سی سی آئی نے ایک ریلیز میں کہا کہ جن تماشائیوں نے اتوار کے لیے ٹکٹ خریدے ہیں وہ پیر کوبھی مانے جائیں گے۔ بورڈ نے شائقین کے صبر اور حمایت پر شکریہ ادا کیا اور پیر کو اسٹیڈیم میں بڑی تعداد میں آنے کی اپیل کی۔
Published: undefined
واضح رہے گجرات اور چنئی اب چیمپئن بننے کے لیے پیر کو آمنے سامنے ہوں گے۔ اگر بارش کی وجہ سے میچ رات 9:35 بجے شروع نہیں ہوتا ہے تو ٹائٹل میچ کے اوورز کم ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اگر میچ رات 11 بجکر 56 منٹ پر شروع ہوتا ہے تو دونوں ٹیمیں پانچ پانچ اوورز بیٹنگ کریں گی۔ میچ رات 12:06 بجے شروع ہونے پر فاتح کا فیصلہ سپر اوور سے ہوگا۔
Published: undefined
قواعد کے مطابق اگر دوسرے دن بھی فائنل نہیں ہوپاتا ہے تو لیگ مرحلے کے اختتام پر پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست رہنے والی ٹیم آئی پی ایل کا ٹائٹل جیت جائے گی۔ لیگ مرحلے کے اختتام کے بعد گجرات 10 جیت اور چار ہارسمیت 20 پوائنٹس حاصل کرکے ٹیبل پر سرفہرست تھی، جبکہ چنئی آٹھ جیت، پانچ ہار اور ایک ڈرا کے ساتھ 17 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر پرتھی۔ واضح رہےمحکمہ موسمیات کے مطابق پیر کو احمد آباد میں بارش کا 10 فیصد امکان ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined