ابوظبی: کوالیفائر 2 میں سن رائزرس حیدرآباد کو 17 رنز سے شکست دے کرآئی پی ایل کے فائنل میں داخلے کے بعد دہلی کیپٹلز کے کپتان شریس ایئر نے کہا ہے کہ فائنل میں ممبئی انڈینز کے خلاف بھی ان کی ٹیم بغیر کسی تناؤ اور بغیر کسی خوف کے کھیلے گی۔
Published: undefined
انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل 2020 )کے دوسرے کوالیفائر میچ میں سن رائزرس حیدر آباد پر 17 رنز سے جیت پر خوش دہلی کیپٹلز کے کپتان شریس ایئر نے کہا کہ ان کی ٹیم کے لئے یہ ایک بہت بڑی بات ہے اور ان کے لئے یہ ابھی تک کی سب سے بڑی خوشی ہے۔اس لیگ کے 13 سال کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب دہلی کی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے۔
Published: undefined
میچ کے بعد کپتان شریس ایئر نے کہا کہ بہت اچھا احساس ہے گرچہ اس سفر میں بہت اتار چڑھاؤ آئے ۔ ہم ایک فیملی کی حیثیت سے ثابت قدم رہے۔ بحیثیت کپتان بہت ساری ذمہ داریاں آتی ہیں۔ ایک بلے باز کی حیثیت سے بھی آپ کو مستقل مزاجی کو برقرار رکھنا ہوتا ہے ۔ لیکن مجھے لگتا ہے کہ مجھے اپنے اسپورٹ عملے کی طرف سے بہت زیادہ سپورٹ مل رہا ہے۔
Published: undefined
ایئر نے مزید کہا کہ خوش قسمتی ہے کہ اتنی اچھی ٹیم ملی ۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ آئیر کی کپتانی میں یہ دوسرا موقع ہے جب دہلی کی ٹیم نے پلے آف میں جگہ بنائی تھی اور اب وہ اس نوجوان کپتان کی سربراہی میں چار مرتبہ کے فاتح کے سامنے پہلے اعزاز کے لئے لڑے گی۔ اب آئی پی ایل 2020 کا فائنل 10 نومبر کو دہلی اور ممبئی انڈینز کے مابین دبئی میں کھیلا جائے گا۔
اس میچ میں کھیلتے ہوئے دہلی نے 20 اووروں میں تین وکٹ پر 189 رنز بنائے تھے۔ جواب میں حیدرآباد مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر صرف 172 رنز بنا سکی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined