دبئی:رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے کپتان وراٹ کوہلی اور مڈل آرڈر بیٹسمین اے بی ڈویلیئرز انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے دو کھلاڑی ہیں۔ گیند بازوں کیلئے ایک ڈراؤنا خواب ثابت ہونے والے دونوں بلے بازوں نے ٹورنامنٹ کے تمام ایڈیشنز میں رنز کا انبار لگایا ہے۔ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کے کپتانوں نے سوشل میڈیا پر دلچسپ گفتگو کی۔ کوہلی نے لوکیش راہل سے ایک تبدیلی کے بارے میں پوچھا وہ ٹی 20 کرکٹ میں دیکھنا چاہتے ہیں۔ جواب میں کرناٹک کے بلے باز نے کہا کہ وہ چاہیں گے کہ اگلے سیزن سے کوہلی اور اے بی دونوں پر آئی پی ایل کھیلنے کی پابندی عائد کی جائے۔
Published: undefined
لوکیش راہل کا مزاحیہ انداز میں کوہلی کو کہنا تھا کہ میں آئی پی ایل کے اگلے ایڈیشن میں آپ اور اے بی پر پابندی لگانے کا مطالبہ کروں گا۔ ایک بار جب آپ 5000 رنز اسکور کرلیتے ہیں تو یہ آپ کے لیے کافی ہے ،اب دوسروں کو بھی رنز اسکور کرنے دیں ۔ وراٹ کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک تبدیلی کے سوال پر کہا کہ وہ چاہیں گے کہ انہیں وائیڈ یا ہائی فل ٹاس نوبال کے امپائر کے فیصلے پر ریویو لینے کا آپشن ملے کیوں کہ کئی مرتبہ یہ دیکھا گیا ہے کہ کسی سنسنی خیز میچ میں امپائر کی ایک غلط کال میچ کا پانسہ پلٹ سکتی ہے۔
Published: undefined
متحدہ عرب امارات میں کھیلے جارہے آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم وراٹ کوہلی کی قیادت میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کررہی ہے اور شائقین کو امید ہے کہ ان کی ٹیم اس بار چمپئن بننے میں کامیاب ہوگی۔ وراٹ کوہلی اور کے ایل راہل نے بدھ کو ایک مشہور برانڈ کے لئے انسٹاگرام لائیو سیشن کیا تھا جس میں دونوں نے ٹی 20 کرکٹ میں ضوابط بدلنے کے بارے میں بات چیت کی تھی۔ اس دوران کے ایل راہل نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ آپ (وراٹ) اور اے بی ڈویلیئرز پر آئی پی ایل کھیلنے کی پابندی عائد کردی جائے۔
Published: undefined
اہم بات یہ ہے کہ آئی پی ایل 2020 میں کے ایل راہل نے رواں سیزن میں 387 رنز کے ساتھ سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر راہل کے ساتھی کھلاڑی مینک اگروال ہیں ۔ تاہم ان کی ٹیم کنگز الیون پنجاب پوائنٹ ٹیبل میں 2 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہے۔کوہلی نے کہا کہ بطور کپتان میرے پاس وائیڈ یا کمر کے اوپر فل ٹاس گیند کا ریویو لینے کا اختیار ہونا چاہئے۔ بعض اوقات یہ فیصلے غلط بھی ہوسکتے ہیں۔ہندوستانی کپتان نے کہا کہ ہم نے دیکھا ہے کہ آئی پی ایل اور دیگر بڑے ٹی 20 ٹورنامنٹس میں بھی یہ چیزیں بہت اہمیت رکھتی ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined