ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں ہفتے کے روز ایک بہت ہی دلچسپ میچ کے دوران کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم کو 12 رنز سے شکست دے کر تقریباً ہاری ہوئی بازی اپنے نام لی۔ کنگز الیون پنجاب کی یہ مسلسل چوتھی فتح ہے، جس نے ٹورنامنٹ کا آغاز انتہائی خراب انداز میں کیا تھا۔ کنگز الیون پنجاب کے کپتان کے ایل راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم کو جیتنے کی عادت ڈال رہی ہے، جو ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں نہیں تھی۔
Published: undefined
راہل نے کہا، "ہم اس کی عادت ڈال رہے ہیں۔ جیت ایک عادت ہے جو ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں نہیں تھی۔ میں ساکت ہوں۔ کم اسکور والے میچ میں 10 یا 15 رن کی اہمیت بھی معلوم چلتی ہے۔ اس جیت میں سب نے حصہ لیا۔ نہ صرف کھلاڑی بلکہ سپورٹ عملہ نے بھی۔‘‘
Published: undefined
راہل نے کہا کہ ان کی ٹیم نے واپسی کی پوری کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’دو ماہ میں بہت زیادہ تبدیلی نہیں لا سکتا لیکن عملے نے کافی محنت کی۔ پوئنٹ ٹیبل میں سب سے نیچے ہونے پر بھی ہم گھبرائے نہیں۔ ہم نے اپنی کوششیں جاری رکھیں اور جیت کی راہ پر واپس لوٹے۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ کنگز الیون پنجاب نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے تھے۔ چھوٹے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کی شروعات بہترین رہی۔ حیدرآباد کی ٹیم نے 6.2 اوورز میں 56 رنز بنائے۔
حیدرآباد کو آخری چار اوورز میں جیت کے لئے 27 رنز درکار تھے اور سات وکٹیں ان کے ہاتھ میں تھیں لیکن پھر میچ پلٹ گیا۔ حیدرآباد نے اپنی باقی 7 وکٹیں محض 14 رنز کے اندر کھو دیں اور اسے 12 رنز سے ہار کا سامنا کرنا پڑا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined