شارجہ: رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ آئی پی ایل 13 میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کو شکست دینے کے بعد وہ ٹیم کی مجموعی کارکردگی سے خوش ہیں۔ بنگلور نے کولکاتا کو 82 رنز سے شکست دی۔ بنگلور کی جانب سے اے بی ویلیئرز نے 33 گیندوں پر پانچ چوکوں اور چھ چھکوں کی مدد سے ناٹ آؤٹ 73 اور دیووت پیڈیکل کی 37 گیندوں پر چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 47 رنز کی بدولت 194 رنز بنائے، جبکہ کولکتہ کی ٹیم نو وکٹ پر صرف 112 رنز ہی بناسکی۔
Published: undefined
وراٹ کوہلی نے کہا کہ ٹیم نے اس سال آئی پی ایل میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمارے لئے یہاں بہت اچھا آغاز کرنا بہت ضروری تھا۔ یہ دیکھنا اچھا ہے کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے ہر کھلاڑی اپنا حصہ ڈال رہا ہوتا ہے۔ کرس مورس کی آمد نے ٹیم کے بولنگ ڈیپارٹمنٹ کو تقویت دی ہے۔ ٹاس کے وقت ایسا لگتا تھا کہ پچ شارجہ کی پہلی پچ کی طرح نہیں ہے۔ اس سے احساس ہوا کہ پچ سست ہوگی۔ ایک کھلاڑی کے علاوہ باقی سب جدوجہد کر رہے تھے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہمارا خیال تھا کہ پچ کو دیکھتے ہوئے 165-170 کا اسکور صحیح ہوگا لیکن ہماری تیاری بہت اچھی تھی۔ تین ہفتوں کے کیمپ نے مدد کی۔ ہماری حکمت عملی واضح ہے اور ہم جانتے ہیں کہ میدان میں کیا کرنا ہے۔ یہ سب ذہنیت پر منحصر ہے اور یہ مثبت ہے۔ اگر آپ کا بولنگ شعبہ مضبوط ہے تو آپ ٹورنامنٹ میں مضبوطی سے قائم رہ سکتے ہیں۔
Published: undefined
کپتان نے کہا کہ میں اسٹرائیکس دے رہا تھا اور ڈی ویلیئرز نے شروع سے ہی مہلک بیٹنگ کی۔ صرف ڈی ویلیئرز ہی اس پچ پر یہ کام کر سکتے تھے۔ یہ ان کی خصوصی اننگز ہے۔ ہم ان کی عمدہ بیٹنگ کی وجہ سے 195 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ ہمیں صرف تال برقرار رکھنا ہے اور زیادہ جوش و خروش سے بچنا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined