ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ سیزن 13 کے آٹھویں میچ میں سن رائزرس حیدرآباد اور کولکتہ نائٹ رائڈرس کے مابین مقابلہ ہونے جا رہا ہے۔ حیدرآباد اور کولکتہ دونوں ہی ٹیمیں اپنے شروعاتی میچ میں ہار کا سامنا کر چکی ہیں۔ کے کے آر کے خلاف ہونے جا رہے میچ میں بھی حیدرآباد کی ٹیم کو راحت ملتی نظر نہیں آ رہی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ٹیم کے تجربہ کار بلے باز کین ولیمسن ہفتہ کو کھیلے جانے والے میچ سے باہر رہیں گے۔
Published: undefined
پہلے میچ میں کین ولیمسن کو نہیں کھلانے کی وجہ سے حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نشانے پر تھے لیکن وارنر نے بعد میں بتایا کہ کین انجری کی وجہ سے پہلے میچ میں نہیں کھیلے ہیں۔ اگرچہ وارنر نے یہ دعوی کیا تھا کہ ولیمسن کی چوٹ سنگین نہیں ہے تاہم حیدرآباد کی ٹیم نے کین ولیمسن کی فٹنس کے حوالے سے کوئی اپ ڈیٹ نہیں دیا ہے۔
Published: undefined
رپورٹ میں دعوی کیا جا رہا ہے کہ ’کے کے آر‘ کے خلاف کین ولیمسن کا باہر رہنا بالکل طے ہے۔ یہ دعویٰ بھی کیا جارہا ہے کہ کین ولیمسن آگے ہونے والے ایک یا دو میچ بھی نہیں کھیلیں گے۔ کین ولیمسن کی عدم موجودگی کی وجہ سے حیدرآباد کا مڈل آرڈر بہت کمزور دکھائی دیتا ہے۔ ٹیم میں نمبر تین کے بعد کوئی تجربہ کار بیٹس مین نہیں ہے۔ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف بیئرسٹو کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی ٹیم بری طرح لڑکھڑا گئی تھی۔ ایسی صورتحال میں آج ہونے جا رہے میچ میں حیدرآباد کا ٹاپ آرڈر فلاپ ہو جاتا ہے تو مڈل آرڈر سے زیادہ توقع نہیں کی جا سکتی۔
Published: undefined
وہیں، کے کے آر کی ٹیم کا آغاز بھی خراب رہا۔ کے کے آر کو ممبئی انڈینز کو 49 رنز سے شکست دی تھی۔ تاہم، کے کے آر کی ٹیم میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے کیونکہ ٹیم کے کپتان دنیش کارتک نے مورگن اور کمنس کا دفاع کیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز