ابوظہبی: کپتان روہت شرما کی ممبئی انڈینز اور لوکیش راہل کی زیر قیادت کنگز الیون پنجاب کی ٹیمیں گزشتہ شکست کو بھول کر جمعرات کو آئی پی ایل میچ سے جیت کی واپسی کے ارادے سے میدان میں اتریں گی۔ دونوں ٹیموں کو اپنے پچھلے میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ممبئی سپر اوور میں رائل چیلنجرز بنگلور کے ہاتھوں ہار گئی جبکہ راجستھان رائلز کے خلاف پنجاب بڑے اسکور کے میچ میں ہار گیا۔ ممبئی کی تین میچوں میں یہ دوسری شکست تھی اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ پنجاب کی ٹیم تین میچوں میں ایک جیت، دو شکست کے ساتھ دو پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔ دونوں ٹیمیں پچھلی شکست کو فراموش کرکے اور غلطیوں سے سبق حاصل کرتے ہوئے جیت کی راہ پر واپس آنے کی کوشش کریں گی۔
Published: undefined
کپتان راہل کو فارم میں آنا پنجاب کے لئے راحت کی بات ہے۔ جس طرح انہوں نے راجستھان کے خلاف اوپنر مینک اگروال کے ساتھ پہلی وکٹ کے لئے ریکارڈ 183 رنز بنائے وہ ناقابل یقین تھا۔ پنجاب نے راجستھان کے بالرز کی سخت دھلائی سے دوچار کردیا تھا اور 223 رنز کا مضبوط اسکور بنا دیا تھا۔ تاہم پنجاب کے بولر اس بھاری اسکور کا دفاع نہ کرسکے اور راجستھان نے تین گیندیں باقی رہتے میچ ختم کردیا۔ اس میچ میں راہل تیوتیا کے ایک ہی اوور میں پانچ چھکوں نے انہیں راتوں رات نیا اسٹار بنا دیا۔
Published: undefined
آخری میچ میں پنجاب کی بیٹنگ میں حیرت انگیز توازن رہا۔ مڈل آرڈر میں گلین میکسویل اور نکولس پورن کا ایک مضبوط آغاز مضبوطی سے اختتام پزیر ہوا۔ اگرچہ میکس ویل نے ابھی تک کوئی بڑی اننگز نہیں کھیلی ہے لیکن پورن نے اپنا کام بخوبی انجام دیا۔
Published: undefined
اگر ممبئی فتح میں لوٹنا چاہتی ہے تو اسے راہل اور مینک کو بڑی شراکت سے روکنا ہوگا اور پنجاب کے بلے بازوں کو کم سے کم اسکور پر ہی روکنا پڑے گا۔ تاہم ان کی بولنگ پنجاب کے لئے پریشانی کا سبب ہے جو 223 رنز کے بڑے ہدف کا دفاع کرنے میں ناکام رہی۔
Published: undefined
ممبئی کا بیٹنگ آرڈر بہت مضبوط ہے بولنگ ڈیپارٹمنٹ میں پنجاب کو بہتر کرنا ہوگا بصورت دیگر کوئی بھی اسکور ان کے لئے کم ثابت ہوگا۔ شیلڈن کوٹریل آخری میچ میں پنجاب کے لئے بہت مہنگے ثابت ہوئے اور انہوں نے تین اووروں میں 52 رنز دیکر ایک وکٹ لیا تھا۔ آخری میچ میں 202 رنز کے ہدف کے تعاقب میں شروع میں ہچکچاہٹ کے بعد ممبئی کی واپسی کا راستہ قابل تعریف ہے۔ اگرچہ ان کا ٹاپ آرڈر بنگلور کے خلاف مکمل فلاپ تھا لیکن میچ مڈل آرڈر میں ایشان کشن (99) اور کیرون پولارڈ (ناٹ آؤٹ 60) نے پانسہ پلٹ دیا تھا۔
Published: undefined
ممبئی کے لئے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی خراب فارم تشویش کا باعث ہوتی جارہی ہے جو تینوں میچوں میں بڑی اننگز کھیلنے میں ناکام رہے ہیں۔ پانڈیا نے ابوظہبی میں چنئی سپر کنگز کے خلاف 14 اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف 18 رن بنائے تھے جبکہ وہ پیر کو دبئی میں رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف 15 رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے۔
Published: undefined
پچھلے میچ میں ممبئی کے بولر بھی ناکام ہوگئے تھے اور روہت کو جلد از جلد ان کوتاہیوں کو دور کرنا ہوگا۔ اس وقت دونوں ٹیموں کی صورتحال یکساں ہے اور میچ برابر ہے۔ لیکن پنجاب کو دفاعی چمپئن ممبئی کے خلاف کسی غلطی سے گریز کرنا ہوگا اور بیٹنگ کے ساتھ ساتھ بولنگ میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز