ابو ظہبی: کنگز الیون پنجاب نے آئی پی ایل 2020 کے 38 ویں میچ میں دہلی کیپٹلز کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ دہلی کیپٹلز نے اوپنر شکھر دھون کی شاندار سنچری کی بدولت 20 اوور میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے تھے۔ جواب میں پنجاب نے کرس گیل اور نکولس پورن کی دھماکہ خیز اننگز کی بدولت 19 اوورز میں آسانی سے ہدف کا تعاقب کیا اور اسے حاصل بھی کر لیا۔ دہلی کے کپتان شریئس ایر اس شکست سے بہت مایوس ہیں۔
Published: undefined
میچ کے بعد دہلی کے کپتان شریئس ایر نے کہا، "میرے خیال میں ہم 10 رنز پیچھے رہ گئے لیکن ہمیں اس میچ سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ شکھر دھون کی بیٹنگ ایک مثبت پہلو رہی۔ اس میچ میں تشار دیش پانڈے کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ لیکن مجھے یقین ہے کہ وہ واپسی کریں گے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے کہا، ’’اچھی بات یہ ہے کہ اس میچ کے بعد وہ میرے ساتھ اگلے میچ کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ ہمیں یہ قبول کرنا ہوگا کہ آج ہم اپنا لیول گیم نہیں کھیل سکے۔ میں اعتماد کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ اگلے میچ میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔‘‘
Published: undefined
غور طلب ہے کہ پنجاب کے خلاف شکست کے بعد بھی دہلی کیپٹلز کی ٹیم 10 میچوں میں سات جیت کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل میں پہلے نمبر پر ہے۔ وہیں، کنگز الیون پنجاب اب چار جیت کے ساتھ پانچویں نمبر پر آ گئی ہے۔ پنجاب کے پلے آف میں پہنچنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز