ابوظہبی: کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے خلاف شاندار جیت کے ساتھ رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر محمد سراج سے اوپننگ کا فیصلہ موثر ثابت ہوا، وراٹ نے بدھ کے روز آٹھ وکٹوں کی فتح کے بعد کہا کہ اگرچہ لوگوں کو بنگلور ٹیم پر اعتماد نہیں تھا لیکن ان کا اور تمام کھلاڑیوں کو ٹیم پر پورا اعتماد ہے۔
Published: undefined
وراٹ کوہلی نے کہا کہ سچ پوچھیں تو ہم نے بولنگ سے پہلے ہی سراج کو نئی گیند دینے کا فیصلہ کیا تھا اور یہ فیصلہ کام آیا۔ میچ کے آغاز سے پہلے میں واشنگٹن سندر کے ساتھ بولنگ شروع کرنے کے بارے میں سوچا تھا۔ جب ہم نے پچ دیکھی تو خشک نظر آئی۔ ٹاس کے دوران بھی میں نے کہا تھا کہ ٹاس ہارنے پر ہمیں خوشی ہے کیونکہ اس پچ پر پہلے بیٹنگ کی بجائے بعد میں بیٹنگ کرنا آسان ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اننگز کو واشنگٹن اور کرس مورس کے ساتھ شروع کرنے کا اختیار تھا، لیکن اس بار ہم نے سوچا کیوں نہ سراج کو نئی گیند سے مورس کے ساتھ بالنگ کریں۔ میں نے واضح طور پر ان چیزوں کے بارے میں سوچا جو ہم میدان میں لاگو کرسکتے ہیں۔ ٹیم مینجمنٹ اس منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ سراج نے میچ کے پہلے دو اوورز میں تین وکٹیں حاصل کیں اور پلیئر آف دی میچ بن گئے۔
Published: undefined
کپتان وراٹ نے کہا کہ ہمارے پاس میدان میں دو اسکیمیں تھیں اور ٹیم کے کھلاڑی اس پر عمل پیرا رہے اس لئے ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ لوگ بنگلور ٹیم پر اعتماد کرتے ہیں لیکن میں اور ڈریسنگ روم کے سارے کھلاڑی بھروسہ رکھتے ہیں اور یہی اہم ہے۔ ہمارے پاس مہارت ہے۔ آپ کے پاس دنیا کے بہترین کھلاڑی ہوسکتے ہیں لیکن اگر آپ کو اعتماد نہیں ہے تو آپ کے میدان میں نتائج نہیں ہوں گے۔ انہوں نے بولرز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ مورس نئی ذمہ داری کو بخوبی نبھا رہے ہیں، وہ رہنمائی کرنا پسند کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined