نئی دہلی: ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے صدر سوربھ گنگولی نے کہا ہے کہ رواں سال کا آئی پی ایل ایک سپر ہٹ رہا ہے، سوربھ گنگولی نے اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ لائیو میں کہا کہ ناقابل یقین اور مجھے کوئی حیرت نہیں ہے۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے ایک ماہ قبل ہم آئی پی ایل کے آفیشل براڈکاسٹر اسٹار اور دیگر تمام وابستگان سے بات چیت کر رہے تھے کہ آیا ہم اس بار یہ کر پائیں گے، بائیوسیکیور ماحول کا نتیجہ کیا ہوگا اور کیا اس میں کامیاب ہوں گے۔
Published: undefined
بی سی سی آئی کے صدر نے کہا کہ لیکن ہم نے اپنے منصوبے کے مطابق آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا کیونکہ ہم ہر ایک کی زندگی میں معمول لانا چاہتے ہیں اور کھیل کو واپس کرنا چاہتے ہیں۔ ہمیں موصولہ رائے سے مجھے حیرت نہیں ہے۔ یہ دنیا کا بہترین ٹورنامنٹ ہے، اس بار ہم نے بہت سارے سپر اوورز دیکھے ہیں، حال ہی میں ہم نے ڈبل سپر اوورز بھی دیکھے ہیں، ہم نے شکھر دھون کی بیٹنگ دیکھی، ہم روہت شرما کو دیکھا، ہم نے نوجوان کھلاڑیوں کو شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا اور ہم نے لوکیش کو دیکھا۔ میں نے دیکھا کہ راہل کی پنجاب کی ٹیم ٹیبل میں نچلی پوزیشن سے واپس اوپر آرہی ہے۔
Published: undefined
گنگولی نے کہا کہ آپ کو اس بار سب کچھ دیکھنے کو ملا۔ میں شرط لگا سکتا ہوں کہ اس بار آئی پی ایل نہ صرف ریٹنگ کے لحاظ سے بلکہ ٹی وی پر دیکھنے والے لوگوں کے لحاظ سے بھی ایک سپر ہٹ رہا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined