آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: ڈیتھ اوور کے لیے درست انتخاب نہیں ہیں شیوم دوبے... عرفان

عرفان پٹھان نے ایک بات چیت کے دوران شیوم دوبے کے تعلق سے اپنی رائے ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ "میں آر سی بی سے جو چیز نہیں چاہتا وہ یہ کہ شیوم دوبے سے ڈیتھ اوورز میں گیند بازی کرائی جائے۔"

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ممبئی: سابق ہندوستانی آل راؤنڈر عرفان پٹھان کو لگتا ہے کہ رواں آئی پی ایل 2020 میں ڈیتھ اوورز میں آر سی بی کی جانب سے بالنگ کے لئے شیوم دوبے مناسب انتخاب نہیں ہیں۔ عرفان پٹھان کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب کنگز الیون پنجاب کے خلاف اپنے آخری میچ میں رائل چیلنجرز بنگلور کو 97 رنز کی زبردست شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Published: undefined

میچ کا ایک بڑا لمحہ وہ تھا جب کپتان کوہلی نے پنجاب کی اننگز کے آخری اوور میں شیوم دوبے کو گیند دی۔ یہ فیصلہ مہنگا ثابت ہوا کیوں کہ دوبے نے اپنے اوور میں دو چوکے اور دو چھکے کھائے تھے اور انہوں نے 23 رنز لٹائے۔ اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹڈ سے گفتگو کرتے ہوئے عرفان پٹھان نے کہا کہ بنگلور کیٹیم کو گیند بازی کے معاملے گزشتہ برس کے آئی پی ایل جیسے مسائل کا سامنا ہے۔

Published: undefined

عرفان نے مزید کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ کرس مورس کے آنے کے ساتھ ہی حالات قدرے بہتر ہوجائیں گے۔ میں آر سی بی سے جو چیز نہیں چاہتا وہ یہ کہ شیوم دوبے سے ڈیتھ اوورز میں گیند بازی کرائی جائے۔ ان کے پاس بہتر ٹیم ہے، ان کے پاس بہتر بلے باز ہیں۔ وہ صرف اے بی ڈویلیئرز یا وراٹ کوہلی پر منحصر نہیں ہیں۔ اس سال ان کے ساتھ آرون فنچ بھی ہیں، پڈیکل نے بہت اچھی شروعات کی ہے۔ چنانچہ بہت مثبت معاملات ہیں۔ سابق ہندوستانی کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ فاسٹ بولر نودیپ سینی کو آر سی بی کی جانب سے کم سے کم 2 ڈیتھ اوورز کرنا چاہئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined