نئی دہلی: ہندستانی کرکٹ ٹیم کے سابق سلامی بلے باز وریندر سہواگ نے رائل چیلنجرز بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کو تیز کھیلنے کا مشورہ دیا ہے۔واضح رہے کہ انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے آخری میچ کے بعد پلے آف میں جگہ بنا لی۔ ٹیم دہلی کیپٹلز کے خلاف ہار گئی، پھر بھی وہ آخری چار میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔ سابق ہندستانی اوپنر وریندر سہواگ نے کہا ہے کہ بنگلور کے کپتان وراٹ کوہلی کو تیز اسکور کرنا پڑے گا۔
Published: undefined
ایک انگریزی ویب سائٹ سے گفتگو کرتے ہوئے سہواگ نے کہا کہ کوہلی کو اپنی بیٹنگ کا طریقہ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوہلی کو اپنی بیٹنگ کا انداز تیز رفتار سے تبدیل کرنا پڑے گا۔ وہ کم از کم 20-25 گیندیں لیتے ہیں اور پھر تیز رنز بنانے کے موڈ میں آجاتے ہیں۔ اس کے بعد جب وہ آؤٹ ہوتے ہیں تو ان کی ٹیم پریشانی میں پڑ جاتی ہے۔
Published: undefined
سہواگ کا مزید کہنا تھا کہ دہلی ٹیم کے خلاف بھی ایسا ہی ہوا۔ اگر وہ آؤٹ نہ ہوتے تو وہ 40 گیندوں میں کم از کم 70 یا 80 رن بناسکتے تھے۔ اگر ایسا ہوتا تو بنگلور کی ٹیم دہلی کے خلاف عمدہ اسکور کرنے میں کامیاب ہوگئی ہوتی۔ جب وہ جلدی آؤٹ ہوجاتے ہیں تو ان کا اسٹرائک ریٹ اتنا اچھا نہیں ہوتا ہے۔ یہ صرف 110 یا 120 کے آس پاس ہوتا ہے اور ٹیم مشکل میں نظر آتی ہے۔
Published: undefined
وراٹ نے دہلی کے خلاف کھیلے گئے میچ کے بعد کہا کہ ہمیں بیٹنگ میں زیادہ سے زیادہ بہادری کا مظاہرہ کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم بولنگ میں بالکل ٹھیک تھے۔ شاید پاور پلے ہمارے لئے بہتر ہوسکتے تھے جو ہماری طاقت بھی تھی۔ اگر ہم کچھ چیزوں کو اچھی طرح سے نافذ کرتے تو شاید میچ کا نتیجہ ہمارے حق میں آسکتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز