ابوظہبی: رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی) کے ہیڈ کوچ سائمن کیٹچ نے مسلسل آٹھ سال تک اپنی کپتانی میں آئی پی ایل کا ٹائٹل نہ جیتنے پر تنقید کا نشانہ بننے والے کپتان وراٹ کوہلی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی ٹیم کو ان کی ضرورت ہے۔ جمعہ کو سن رائزرس حیدرآباد سے آئی پی ایل کے ایلیمنیٹر میں چھ وکٹوں سے شکست کے بعد آر سی بی ٹورنامنٹ سے باہر ہو گیا ہے۔ اس شکست کے ساتھ ہی وراٹ کا مسلسل آٹھویں سال اپنی کپتانی میں آئی پی ایل جیتنے کا خواب ٹوٹ گیا ہے اور انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
Published: undefined
ہندوستان کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر نے بھی آر سی بی کے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کے بعد کہا ہے کہ اب آر سی بی کو کپتانی کے لئے وراٹ کی جگہ ایک نیا آپشن ڈھونڈنا چاہیے۔ گمبھیر نے کہا کہ آٹھ سال کا وقت بہت لمبا ہوتا ہے اور اگر اس دوران کوئی ٹیم ایک بھی ٹائٹل جیتنے میں ناکام رہی ہے تو اس کے لئے کپتان کو جوابدہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وراٹ کے خلاف نہیں ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ یہ 32 سالہ کھلاڑی آئی پی ایل میں کپتانی کی ذمہ داری سے دستبردار ہو جائے۔
Published: undefined
سائمن کیٹچ نے وراٹ کی قیادت کا دفاع کرتے ہوئے ہفتے کے روز میڈیا سے گفتگو میں اپنی دو اہم خصوصیات کا خاص طور پر تذکرہ کیا۔ کیٹچ کے مطابق پہلی خصوصیت یہ ہے کہ وراٹ کھلاڑیوں کی بہت اچھی طرح رہنمائی کرتے ہیں اور ان کی دوسری خصوصیت یہ ہے کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں کو آخر تک جدوجہد کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ آر سی بی کوچ کا ماننا ہے کہ وراٹ نے اس سیزن سے آئی پی ایل میں قدم رکھنے والے نووارد دیودت پڈیکیل کو بہترین رہنمائی فراہم کی ہے۔ آر سی بی کے بلے باز دیودت نے اس سیزن میں 473 رنز بنائے ہیں، جس میں پانچ نصف سنچریاں شامل ہیں۔ کیٹچ نے کہا کہ ہم وراٹ کے ساتھ ان 11 ہفتوں کے کام کے لئے بہت خوش قسمت ہیں۔ وراٹ بہت پیشہ ور ہیں اور یہاں کے تمام کھلاڑی ان کا بہت احترام کرتے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined