آئی پی ایل 2020 کے تیسرے مقابلے میں رائل چیلنجرس بنگلور نے سنرائزرس حیدر آباد کو 10 رنوں سے شکست دے کر اس سیزن میں فاتحانہ آغاز کیا ہے۔ اس جیت میں پڈکل، اے بی ڈیویلیرس اور یجویندر چہل کا خاص تعاون شامل تھا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ آتشی بلے بازی کرنے والے اے بی ڈیویلیرس خود اپنی بلے بازی سے حیران نظر آئے۔ انھوں نے ایک بیان میں کہا کہ وہ خود پانچ مہینے کے بریک کے بعد اس طرح کے فارم سے حیران ہیں۔
Published: undefined
قابل ذکر ہے کہ جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ڈیویلیرس نے محض 30 گیندوں میں 51 رن کی پاری کھیلی تھی جس کی وجہ سے وراٹ کی کپتانی والی بنگلور کی ٹیم 163 رن بنانے میں کامیاب ہوئی۔ ڈیویلیرس نے اپنی اننگ کے تعلق سے کہا کہ "میں خود حیران ہوں۔ جنوبی افریقہ میں ہم نے ایک میچ کھیلا تھا جس سے کچھ اعتماد حاصل ہوا تھا۔ ایک 36 سال کا کھلاڑی، جس نے پانچ چھ مہینے میں زیادہ کرکٹ نہیں کھیلی، وہ نوجوانوں کے درمیان آ کر ایسا کھیلے تو یہ اچھی شروعات ہے۔ خوش ہوں کہ میں بیسکس پر قائم رہا۔"
Published: undefined
ڈیویلیرس نے اپنی بلے بازی کے بارے میں تذکرہ کرنے کے ساتھ ساتھ بنگلور کے سلامی بلے باز دیودت پڈکل کی بلے بازی کی بھی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ "وہ کافی شرمیلا اور کم بولنے والا لڑکا ہے۔ وہ کافی باصلاحیت ہے اور مجھے کچھ بولنے کی ضرورت نہیں ہے۔" قابل ذکر ہے کہ پڈکل نے بھی آئی پی ایل کے 13ویں سیزن میں پہلے ہی مقابلہ میں نصف سنچری بنائی۔ بعد میں اس کا سہرا انھوں نے وراٹ کوہلی کے سر باندھا۔ انھوں نے کہا کہ ٹریننگ کے دوران وراٹ کوہلی سے جو سیکھ ملی، اس کا فائدہ انھیں حیدر آباد کے خلاف پہلے میچ میں ہوا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined