آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: راشد خان کی سیزن کی سب سے زیادہ کفایتی بالنگ

راشد خان کی بولنگ پر رنز بنانا کتنا مشکل تھا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مجموعی طور پر 17 گیندیں ڈاٹ کی تھیں۔ یہ تاریخ کی چھٹی سب سے زیادہ کفایتی بالنگ ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: سن رائزرس حیدرآباد کے اسپنر راشد خان نے دہلی کیپٹلز کے خلاف دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اس سیزن کا سب سے زیادہ کفایتی بالنگ کی ہے۔ 22 سالہ افغان بالر نے 4 اوورز میں صرف سات رن پر تین وکٹیں حاصل کیں۔ راشد کی بولنگ پر رنز بنانا کتنا مشکل تھا اس کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ انہوں نے مجموعی طور پر 17 گیندیں ڈاٹ کی تھیں۔ راشد خان کی دہلی کے خلاف یہ آئی پی ایل کی تاریخ کی چھٹی سب سے زیادہ کفایتی بالنگ ہے۔

Published: undefined

اس سے قبل آشیش نہرا 1/6 (بمقابلہ کنگز الیون پنجاب، 2009)، فیڈل ایڈورڈز 0/6 (بمقابلہ کے کے آر، 2009)، یجویندر چہل 1/6 (بمقابلہ چنئی سپر کنگز، 2019)، راہل شرما 2/7 (بمقابلہ ممبئی انڈینز، 2011)، اور لوکی فرگوسن 2/7 (بمقابلہ رائل چیلنجرز بنگلور، 2017) کا نام درج ہے۔

Published: undefined

راشد خان اننگز کے ساتویں اوور میں بولنگ کرنے آئے تھے۔ اس وقت دہلی کا اسکور دو وکٹوں پر 54 رنز تھا۔ راشد نے اپنی پہلی ہی گیند پر شمرون ہٹ مایر کو آؤٹ کیا۔ اسی اوور میں انہوں نے ایک بار پھر اجنکیا رہانے کو ایل بی ڈبلیو کر دیا۔ انہوں نے اپنے اگلے دو اوورز میں صرف پانچ رنز دیئے۔ راشد نے اکشر پٹیل کو پرئیم گرگ کے ہاتھوں کیچ کرایا۔

Published: undefined

جب راشد کے اس اسپیل کا اختتام ہوا تو دہلی کا اسکور 13 اوور کے بعد چھ وکٹوں پر 83 رنز تھا۔ دہلی کے خلاف اس سیزن کے آخری میچ میں انہوں نے 13 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ اس سیزن میں انہوں نے دہلی کے خلاف 8 اوور میں 20 رن دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined