ابو ظہبی: سن رائزرس حیدرآباد کے راشد خان نے انڈین پریمیر لیگ کے 13 ویں سیزن میں ایک نیا سنگ میل قائم کرلیا ہے۔ راشد خان نے سیزن میں 6 سے کم اکونومی ریٹ سے 20 وکٹیں حاصل کرنے والے بالرز کے کلب میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔
Published: undefined
کوالیفائر ٹو میں سن رائزرس حیدرآباد کی ٹیم دہلی کیپٹلز سے 17 رن سے ہار گئی۔ اگرچہ کوالیفائر تک پہنچنے کا سفر حیدرآباد کے لئے آسان نہیں تھا لیکن راشد خان نے اپنی بالنگ کی بنیاد پر ہی یہ ممکن کیا۔ راشد خان نے اس سیزن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ایک خاص کلب میں داخل ہوئے ہیں۔
Published: undefined
راشد خان 13 ویں سیزن میں 16 میچ کھیل کر 5.37 کے اکانومی ریٹ سے رنز دے کر 20 وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ ایک سیزن میں 20 یا اس سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے گیند بازوں میں راشد خان کا اکونومی ریٹ سب سے کم ہے۔ آئی پی ایل کی تاریخ کے سب سے کامیاب بالر میں سے ایک لست ملنگا ہیں جنہوں نے ایک سیزن میں سب سے کم اکونومی ریٹ سے وکٹیں لینے والے ہیں۔ 2011 میں ملنگا نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے صرف 5.95 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ 28 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
Published: undefined
اس خصوصی کلب میں آر سی بی کے سابق کپتان انل کمبلے بھی شامل ہیں۔ انل کمبلے نے 2009 میں آر سی بی کی طرف سے کھیلتے ہوئے انہوں نے 5.86 کی شرح کے ساتھ 21 وکٹیں حاصل کیں۔ کے کے آر اسٹار کھلاڑی سنیل نرین واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے دو بار اس کلب میں جگہ بنائی۔ نرین نے پہلی بار 2012 میں 5.48 کے اکانومی ریٹ کے ساتھ بولنگ کی تھی اور 24 وکٹیں حاصل کیں۔ اگلے سال بھی نرین کی شاندار بولنگ جاری رہی اور انہوں نے 5.47 کی اکانومی ریٹ کے ساتھ 22 وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined