آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: ممبئی کے خلاف راجستھان کو واپسی کرنی ہوگی

ممبئی کی ٹیم اپنے گزشتہ مقابلے میں چنئی سپر کنگس کو دس وکٹ سے روندنے کے بعد اس میچ میں اتر رہی ہے اور اسے پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے صرف ایک جیت کی ضرورت ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ابوظہبی: جیت کی راہ پر دوڑ رہی گزشتہ چیمپئن ممبئی انڈینس کو روکنے اور ٹورنامنٹ میں واپسی کرنے کے لئے راجستھان رائلس کو اتوار کو ہونے والے آئی پی ایل مقابلے میں اپنا سب کچھ لگانا ہوگا۔ ممبئی کی ٹیم اپنے گزشتہ مقابلے میں چنئی سپر کنگس کو دس وکٹ سے روندنے کے بعد اس میچ میں اتر رہی ہے اور اسے پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے صرف ایک جیت کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف راجستھان کو ممبئی کی طاقت سے ہوشیار رہنا ہوگا۔ راجستھان نے اپنا گزشتہ میچ سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں آٹھ وکٹ سے گنوایا تھا۔

Published: undefined

راجستھان اس وقت پوائنٹ ٹیبل میں آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔ راجستھان نے گیارہ میچوں میں سے چارمیں جیت حاصل کی ہے اور سات میں اسے شکست ملی ہے۔ راجستھان کو یہاں سے ہر میچ جیتنے کی ضرورت ہے تاکہ 14پوائنٹ پر کچھ ٹیموں کے ساتھ ٹائی رہنے پر اس کے لئے کوئی موقع بن سکے۔

Published: undefined

راجستھان کی حیدرآباد کے خلاف کافی مایوس کن کارکردگی رہی تھی اور ٹیم 154رن ہی بنا سکی تھی۔ راجستھان کی گیند بازی کافی خراب رہی تھی جس کا فائدہ اٹھاکر حیدرآباد نے دو وکٹ گنوا کر ہدف حال کرلیا تھا۔

Published: undefined

راجستھان رائلس کے کپتان اسٹیون اسمتھ نے کہا کہ میں کسی کو قصوروار نہیں ٹھہرا سکتا۔ کئی اچھے کھلاڑی اور اچھی ٹیمیں ہیں۔ ہم مسلسل جیت حاصل نہیں کرسکے۔ ہمیں جیتتے رہنے کی ضرورت ہے اور پتہ نہیں ہمارے لئے چیزیں کیسے کام کرے گی۔ ابھی ہمارا یہی کام ہے کہ ہمیں جیتتے رہنا ہوگا۔

Published: undefined

دوسری طرف ممبئی کی ٹیم طوفانی فارم میں ہے اور اس نے اپنے باقاعدہ کپتان روہت شرما کے بغیر ہی چنئی کو 114رن پر روکنے کے بعد دس وکٹ سے میچ جیت لیا تھا۔ روہت کی جگہ کیرون پولارڈ نے کپتانی سنبھالی اور اپنی کپتانی میں آئی پی ایل میں پندرہواں میچ جیتا۔ اس جیت کے بعد ممبئی کی ٹیم روہت کو ایک آدھ میچ کے لئے آرام دے سکتی ہے تاکہ وہ پلے آف کے وقت مکمل طورپر فٹ رہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined