دبئی: دہلی کیپٹلز کے فاسٹ بولر کیگیسو ربادا اور ممبئی انڈینز کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کا مقابلہ منگل کے روز آئی پی ایل کے ٹائٹل میچ میں سب سے زیادہ وکٹوں کے لئے پرپل کیپ کے لئے بھی ہوگا۔ ربادا آئی پی ایل 13 میں 29 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں جبکہ بمراہ 27 وکٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ فائنل میں دونوں فاسٹ بالرز کی کارکردگی ان کی ٹیموں کو فاتح قرار دینے کا فیصلہ کرے گی۔
Published: undefined
ربادا نے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف چار وکٹیں حاصل کی تھیں اور ایک ہی جھٹکے میں انہوں نے بمراہ، راجستھان رائلز کے جیمز فاکنر اور ممبئی انڈینز کی لست ملنگا کو پیچھے چھوڑ دیا تھا، ایک سیزن میں وکٹوں کے لحاظ سے آئی پی ایل کی تاریخ میں دوسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ تاہم فائنل فیصلہ کرے گا کہ آئی پی ایل 13 کے سیزن میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے لئے ملنے والی پرپل کیپ بمراہ اور ربادا میں سے کس کے سر سجتی ہے۔ اس معاملے میں آئی پی ایل کا ریکارڈ چنئی سپر کنگز کے ڈوین براوو کے نام ہے جنہوں نے 2013 میں 32 وکٹیں حاصل کیں۔ ملنگا نے 2011 میں 28 اور فاکنر نے 2013 میں 28 وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
دبئی: دہلی کیپٹلز کے بائیں ہاتھ کے اوپنر شکھر دھون کو آئی پی ایل -13 میں سب سے زیادہ رنز کے لئے اورنج کیپ پر قبضہ کرنے کا موقع رہے گا۔ شکھر نے کوالیفائر 2 میں اتوار کے روز سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف شاندار 78 رنز بنائے اور ٹورنامنٹ میں 600 رنز مکمل کیے۔ شکھر کے پاس اب 16 میچوں میں 603 رنز ہوگئے ہیں اور وہ سب سے زیادہ رنز بنانے کے معاملے میں کنگز الیون پنجاب کے لوکیش راہل کے بعد دوسرے نمبر پر ہیں۔ پنجاب کے کپتان راہل نے 14 میچوں میں 670 رنز بنائے تھے۔
Published: undefined
اگر وہ ممبئی انڈینز کے خلاف فائنل میں ایک اور بڑی اننگز کھیلتے ہیں اور ٹیم کو پہلی بار ٹائٹل دلاتے ہیں تو وہ اورنج کیپ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ ان کے اور راہل کے درمیان 67 رنز کا فرق ہے۔ فائنل میں ممبئی کے تین کھلاڑی ایشان کشن، کوئنٹن ڈی کوک اور سوریہ کمار یادو کو ٹورنامنٹ میں 500 رنز مکمل کرنے کا موقع ملے گا۔ کشن نے 483، ڈی کوک نے 483 اور سوریا کمار نے 461 رنز بنائے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined