ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے 50 ویں مقابلہ میں کنگز الیون پنجاب کو راجستھان رائلز نے سات وکٹ سے ہرایا۔ ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کے لئے اتری کنگز الیون پنجاب کی ٹیم نے کرس گیل (99) اور کے ایل راہل (46) کی اننگز کی بدولت 20 اوورز میں 4 وکٹ کھو کر 185 رنز بنائے۔ ہدف کا تعاقب کرنے اتری راجستھان کی طرف سے بین اسٹوکس (50) اور سنجو سیمسن (48) نے زبردست بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم کو جیت سے ہمکنار کر دیا۔
Published: undefined
پنجاب کے کپتان کے ایل راہل کا کہنا ہے کہ انہیں ٹاس ہارنے کا خمیازہ اٹھانا پڑا کیونکہ بعد میں پچ بلے بازی کے لئے سازگار ہو گئی تھی اور اوس گرنے کی وجہ سے گیند پر پکڑ بنانا مشکل ہو رہا تھا۔ کے ایل راہل نے میچ کے بعد کہا، ’’ٹاس گنوانا کافی مایوس کن رہا کیونکہ بعد میں کافی اوس گری اور بعد میں بلے بازی کرنا کافی آسان ہو گیا۔ کلائی کے اسپنر چاہتے تھے کہ گیند خشک رہے اور سطح سے گیند گرپ ہو لیکن اوس کی وجہ سے یہ کافی مشکل ہو گیا۔ تاہم جب ہم بلے بازی کر رہے تھے تو اسکور برا نہیں تھا۔‘‘
Published: undefined
راہل نے کہا کہ ان کے گیند بازوں نے خراب گیندبازی نہیں کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہم نے خراب گیندبازی نہیں کی لیکن ہمیں نم گیند کے ساتھ بہتر گیند بازی کرنا سیکھنا ہوگا۔ اوس کی پیشن گوئی نہیں کی جا سکتی۔ ہم نے میدان کے اہلکاروں سے بات کی تھی اور انہوں نے کہا تھا کہ گزشتہ میچ میں اوس نہیں تھی۔ آپ اس کے لئے تیاری نہیں کر سکتے، بس آپ کو ان چیزوں کے ساتھ تال میل بیٹھانا ہوگا۔‘‘
Published: undefined
واضح رہے کہ آئی پی ایل کے موجودہ 13 ویں سیزن میں لگاتار دوسرا میچ جیت کر راجستھان رائلز بھی پلے آف کی ریس میں برقرار ہے۔ اسٹیو اسمتھ کی قیادت والی راجستھان کی ٹیم پوئنٹس ٹیبل میں 5ویں مقام پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف پنجاب کو آئی پی ایل کے اس سیزن میں چھ میچوں میں جیت ملی جبکہ اس نے ساتھ میں ہار کا سامنا کیا ہے۔ وہیں اس سیزن میں 7 واں مقابلہ ہارنے والی کنگز الیون پنجاب چوتھے مقام پر قابض ہے۔ ممبئی پلے آف میں داخل ہو چکی ہے اور چنئی باہر ہو چکی ہے۔ بقیہ تمام ٹیموں کے پاس پلے آف تک رسائی حاصل کرنے کا موقع برقرار ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز