آئی پی ایل

’آئی پی ایل 2020: اشون کے بارے میں فزیو فیصلہ کریں گے‘

دہلی کیپٹلز کے کپتان شیریس ایئر کا کہنا ہے کہ ٹیم کے فزیو آف اسپنر روی چندرن اشون کی انجری کا اندازہ لگانے کے بعد اگلے میچ میں کھیلنے کا فیصلہ کریں گے

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

دبئی: دہلی کیپٹلز کے کپتان شیریس ایئر کا کہنا ہے کہ ٹیم کے فزیو آف اسپنر روی چندرن اشون کی انجری کا اندازہ لگانے کے بعد اگلے میچ میں کھیلنے کا فیصلہ کریں گے ۔

Published: undefined

اشون اتوار کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے۔ اشون نے میچ میں ایک ہی اوور پھینکا تھا اور وہ اپنے ہی اوور کی آخری گیند پر زخمی ہوئے جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔ اشون نے دہلی کے خلاف ایک اوور میں دو رن دے کر دو وکٹیں حاصل کیں۔

Published: undefined

شریس کا کہنا ہے کہ اشون نے انہیں بتایا ہے کہ وہ اگلے میچ میں کھیلنے کے لئے تیار ہیں لیکن اگلے میچ میں کھیلنے سےمتعلق حتمی فیصلہ فزیو کے ذریعہ ہوگا۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ میچ پنجاب اور دہلی کے مابین ٹائی تھا اور اس میچ کا فیصلہ سپر اوور میں ہوا جہاں پنجاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ دہلی کا اگلا میچ 25 ستمبر کو چنئی میں سپر کنگز کے ساتھ کھیلا جائے گا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined