شارجہ: ممبئی انڈینس کے بلے بازوں نے چھوٹے میدان کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے سن رائزرس حیدرآباد کے خلاف اتوار کے روز 20 اوور میں پانچ وکٹ پر 208 رن کا بڑا اسکور بنایا اور پھر حیدرآباد کو سات وکٹ پر 174 رن پر روک کر مقابلہ 34 رن سے اپنے نام کرلیا۔ ممبئی نے آئی پی ایل 13 میں تیسری جیت کے ساتھ پوائنٹ ٹیبل میں پہلا نمبر حاصل کرلیا ہے۔ ممبئی کی پانچ میچوں میں یہ تیسری جیت تھی اور اس کے چھ پوائنٹ ہوگئے ہیں۔
Published: undefined
کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا۔ روہت حالانکہ چھ رن بناکر پہلے اوور میں آوٹ ہوگئے لیکن اس کے بعد سبھی بلے بازوں نے جم کر رن جمع کیے۔ سلامی بلے بازو کوئنٹن ڈی کاک نے 39 گیندوں پر چار چوکوں اور چار چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 67 رن بنائے۔
Published: undefined
سوریا کمار یادو نے 18 گیندوں میں چھ چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائے۔ ایشان کشن نے 23 گیندوں میں ایک چار اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے۔ ہاردک پانڈیا نے 19گیندوں پر 28 رنز میں دو چوکے اور دو چھکے لگائے۔ کیرون پولارڈ نے 13 گیندوں پرناٹ آوٹ 25 رنز میں تین چھکے لگائے۔ آخری اوور میں اترنے والے کرنال پانڈیا نے چار گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے ناٹ آوٹ 20 رنز بنائے۔
Published: undefined
اننگز کے آخری اوور میں 21 رنز گئے اور ممبئی کا اسکور 208 رنز تک پہنچا۔ شارجہ میں لگاتار ساتویں اننگز میں 200 سے زائد کا اسکور بنا۔ حیدرآباد کے لئے سندیپ شرما نے 41 رن پر دو، سدھارتھ کول نے 64 رن پر دو اور راشد خان نے 22 رنز پر ایک وکٹ حاصل کیا۔ حیدرآباد نے اس مقابلے میں زخمی بھونیشور کمار اور خلیل احمد کی جگہ سندیپ شرما اور سدھارتھ کول کو ٹیم میں شامل کیا تھا لیکن دونوں گیندباز دو۔دو وکٹ لینے کے باوجود مہنگے ثابت ہوئے۔
Published: undefined
حیدرآباد کی جانب سے کپتان ڈیوڈ وارنر نے 44 گیندوں میں پانچ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے۔ جانی بیئرسٹو نے 15 گیندوں میں دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 25 اور منیش پانڈے نے 19 گیندوں میں چار چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بنائے۔ کین ولیم سن تین اور پریم گرگ نے پانچ رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ ابھیشیک شرما 10 اور عبد الصمد 20 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ صمد نے نو گیندوں میں ایک چوکے اور دو چھکے لگائے۔ صمد نے بمراہ کی گیندوں پر دونوں چھکے لگائے۔
Published: undefined
حیدرآباد کی ٹیم ایک وقت دسویں اوور میں ایک وکٹ پر 94 رنز بنا کر اچھی پوزیشن میں تھی لیکن اس کے بعد ان کی اننگز لڑکھڑا گئی۔ منیش ٹیم کے 94 رن، ولیم سن 116، پریم 130 اور وارنر 142 پر آؤٹ ہوئے۔ وارنر کے آؤٹ ہونے کے ساتھ ہی حیدرآباد کا چیلنج بھی ختم ہوگیا۔ ممبئی کی طرف سے بمراہ نے 41 رن پر دو وکٹ، جیمس پیٹنسن نے 29 رن پر دو وکٹ اور ٹرینٹ بولٹ نے 28 رن پر دو وکٹ اپنے نام کئے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز