ابو ظہبی: آئی پی ایل کے 13 ویں سیزن میں ممبئی انڈینز (ایم آئی) اور رائل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کے درمیان میچ آج ابوظہبی میں کھیلا گیا۔ ممبئی انڈینز نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ اسی کے ساتھ ہی بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 164 رنز بنائے۔ دیووت پڈککل نے عمدہ 73 رنز بنائے۔ ممبئی کی طرف سے جسپریت بمراہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
ممبئی انڈینز نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19.1 اوورز کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے اور اس طرح رائل چیلنجرز بنگلور کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ممبئی نے پلے آف میں اپنی جگہ بنالی۔ ممبئی کے لئے کیرون پولارڈ ایک گیند پر 04 اور سوریا کمار یادو نے 43 گیندوں میں 79 رن ناٹ آؤٹ بنائے۔ اننگز کے 19 ویں اوور کی پہلی ہی گیند پر بنگلور کے باؤلر کرس مورس نے 4 رنز دے کر میچ ممبئی کی جھولی میں ڈال دیا۔
Published: undefined
وہیں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بنگلور نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 164 رنز بنائے۔ ممبئی کو فتح کے لئے 165 رنز کا ہدف ملا ہے۔ بنگلورو کی طرف سے دیووت پڈککل نے شاندار 73 رنز کی اننگز کھیلی۔ اچھی شروعات کے باوجود ٹیم بڑے مقصد تک نہیں پہنچ سکی۔ ایک وقت ایسا لگتا تھا کہ ٹیم 190 رنز تک پہنچ جائے گی۔ اسی کے ساتھ ہی ممبئی کے لئے جسپریت بُمرہ نے سخت بولنگ کی اور 4 اوورز میں 14 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔
Published: undefined
واضح رہے کہ چار بار کی چیمپئن ممبئی انڈینز اور رائل چیلنجرس بنگلور کی ٹیم اب تک 26 مرتبہ آئی پی ایل میں مقابلہ کر چکی ہیں۔ جس میں 16 بار ممبئی انڈینز نے میچ جیتا ہے اور صرف 10 بار آر سی بی نے جیت کا مزہ چکھا ہے۔ اس وقت کے دوران ممبئی کے پاس سب سے بڑا اسکور 213 ہے اور ان کا سب سے کم اسکور 115 ہے۔ دوسری طرف رائل چیلنجرز بنگلور کی ٹیم نے سب سے زیادہ 235 رنز بنائے ہیں اور 122 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ہیں۔ اس سیزن کا آخری میچ آر سی بی نے ایک سپر اوور میں جیتا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز