دبئی: دہلی کیپٹلز کے تجربہ کار آف اسپنر روی چندرن اشون کا کہنا ہے کہ مایوسی انہیں کندھے کی انجری کے درد سے زیادہ پریشان کررہی ہے۔ اشون کو کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں اپنے پہلے ہی اوور میں انجری کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد وہ گراؤنڈ سے واک آؤٹ کرگئے تھے۔ ان کی چوٹ کی وجہ سے اگلے میچ میں اشون کے کھیل پر شک پیدا ہوگیا ہے۔
Published: undefined
اشون نے کہا کہ میدان پر گرنے کے بعد میرے کندھے کی ہڈی پھسل گئی تھی لیکن ہمارے فزیو اور ڈاکٹروں کی ٹیم نے میری ہڈی قائم کردی۔ لیکن اب درد سے زیادہ مایوسی مجھے پریشان کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں نے گزشتہ چھ ماہ سے گھر میں گیندبازی کی پریکٹس کی تھی اور میں ٹورنامنٹ کے لئے تیار تھا۔ جب میں زمین پر گرا تو مجھے درد سے زیادہ مایوسی پریشان کر رہی تھی اور یہ احساس میرے چہرے پر ظاہر تھا۔ میرا اسکین کیا گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ اگلے میچ میں کھیلوں گا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined