دبئی: آسٹریلیائی آل راؤنڈر مچل مارش ٹخنے کی چوٹ کے سبب انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) کے پورے سیزن سے باہر ہو سکتے ہیں۔ ٹیم ذرائع کا کہنا ہے کہ آر سی بی (رائل چیلنجرز بنگلور) کے خلاف پہلے میچ میں انہیں جس چوٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا وہ بہت سنگین ہے۔
Published: undefined
سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کی جانب سے کھیلتے ہوئے مارش کو کپتان ڈیوڈ وارنر نے 5 ویں اوور میں بولڈ کیا تھا، لیکن وہ صرف چار ہی بال کھیل سکے تھے۔ اپنے کیریئر میں کافی چوٹوں کا شکار رہے مچل مارش کو اس وقت چوٹ لگی تھی جب وہ ایرون فنچ کے شاٹ کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔
Published: undefined
ٹیم کے ایک ذرائع نے بتایا، "یہ ایک شدید چوٹ ہے۔ پتا نہیں وہ اب کھیل پائے گا یا نہیں! ٹیم نے ان کی چوٹ کے بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں دیا ہے۔ پیر کے روز 28 سالہ مچل مارش کا ٹخنہ باؤلنگ کے دوران مڑ گیا تھا۔ مارش بلے بازی کے لئے آئے بھی لیکن وہ آؤٹ ہوئے بغیر فوری طور پر پویلین واپس لوٹ گئے تھے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز