ابو ظبی: منگل کو دہلی کیپٹلز پر 5 وکٹوں کی شاندار کامیابی کے بعد پنجاب کے گلین میکسویل نے محمد سمیع کی جم کر تعریف کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب نے دیکھا کہ سمیع نے دہلی اور ممبئی انڈینز کے خلاف میچوں میں کتنی اچھی بالنگ کی۔ وہ ابھی آئی پی ایل میں یارکر کے بہترین بولر ہیں۔
Published: 22 Oct 2020, 9:40 PM IST
ممبئی کے خلاف سپر اوور میں سمیع کی عمدہ بولنگ پر میکسویل نے کہا کہ سمیع جس طرح دباؤ میں اچھی بولنگ کررہے ہیں وہ قابل ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے سوچا تھا کہ ممبئی کے خلاف ایک سپر اوور میں ہماری ٹیم 10 سے 15 رنز بنائے گی۔ سمیع نے قلیل رن کے باوجود اس اسکور کا دفاع کیا۔ ان کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے۔ وہ ہماری ٹیم کے لئے بہترین کھلاڑی رہے ہیں۔
Published: 22 Oct 2020, 9:40 PM IST
میکسویل نے کہا کہ اس وقت ٹیم کا ماحول اچھا ہے اور وہ آگے میچوں کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہڈا اور نیشم نے آخری اوور میں میچ نہ لے جا کر اچھا کیا اور ہم ایک اوور رہتے میچ جیت گئے۔ ہم لگاتار 3 میچ جیت چکے ہیں۔ اس سے ٹیم کا اعتماد بڑھا ہے۔ مجھے امید ہے کہ ٹیم مستقبل میں بھی اسی طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور ہم پلے آف میں پہنچ جائیں گے۔
Published: 22 Oct 2020, 9:40 PM IST
واضح رہے کہ پنجاب اور ممبئی انڈینز کے مابین 36 ویں میچ میں ڈبل سپر اوور کھیلا گیا تھا۔ پنجاب نے پہلے سپر اوور میں 5 رنز بنائے۔ سمیع کی عمدہ بولنگ کے جواب میں ممبئی صرف 5 رنز بنا سکی۔ پنجاب نے دوسرے سپر اوور میں ممبئی کو شکست دے دی۔ سمیع نے بھی دہلی کے خلاف 38ویں میچ میں 4 اوور میں 28 رن دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں۔اس سیزن میں وکٹیں لینے کے معاملے میں دہلی کے کگیسو رباڈا ، پنجاب کے سمیع اور ممبئی انڈینز کے جسپریت بمراہ ٹاپ 3 میں ہیں۔
Published: 22 Oct 2020, 9:40 PM IST
محمد سمیع نے اس سیزن میں اب تک 10 میچوں میں 20.37 کی اوسط سے 16 وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اس سیزن میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والوں میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس وقت ان کا اکونومی ریٹ 8.43 رہا ہے۔ جبکہ 15 رن پر 3 وکٹیں ان کی بہترین بولنگ ہے۔ جبکہ دہلی کے کگیسو ربادا 10 میچوں میں 21 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ کا اکونومی ریٹ 7.58 ہے۔ جبکہ 24 رن پر 4 وکٹ ان کی عمدہ بولنگ ہے۔ بمراہ نے 9 میچوں میں 7.43 کی اکانومی ریٹ سے 15 وکٹیں حاصل کیں۔20 رنز کے عوض 4 وکٹیں ان کی عمدہ بولنگ رہی ۔ اگلے میچ میں سن رائزرس حیدرآباد کا مقابلہ پنجاب کی ٹیم کنگز الیون سے ہوگا جس نے ممبئی انڈینز ، دہلی کیپیٹلز اور رائل چیلنجرز بنگلور کو شکست دے کر اپنے آخری تین میچوں میں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ کیا ہے۔ لگاتار تین جیت کے ساتھ پنجاب پوائنٹس ٹیبل میں ٹاپ 5 میں جا پہنچا ہے۔ پنجاب کی ٹیم کا مقابلہ 24 اکتوبر کو دبئی میں سنرائزرس حیدرآباد سے ہوگا۔
Published: 22 Oct 2020, 9:40 PM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Oct 2020, 9:40 PM IST