آئی پی ایل

آئی پی ایل میچ نمبر 22: نکولس کے طوفان کو روک راشد خان نے حیدرآباد کو دلائی فتح

حیدر آباد نے آج پنجاب کو جیت کے لیے 202 رنوں کا ہدف دیا لیکن پوری ٹیم 132 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پورن طوفانی اننگ کھیل کر پنجاب کی امیدیں زندہ رکھے ہوئے تھے لیکن راشد خان نے انھیں آؤٹ کر دیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

افغانستان سے تعلق رکھنے والے اسپن گیندباز راشد خان کا جادو آج ایک بار پھر دیکھنے کو ملا۔ نکولس پورن جب طوفانی اننگ کھیلتے ہوئے تن تنہا پنجاب کے اسکور کو آگے بڑھا رہے تھے تو انھیں 77 رن (37 گیندوں پر) کے اسکور پر راشد خان نے نٹراجن کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ اس کے بعد تو جلد ہی پنجاب کی ٹیم سمٹ گئی اور حیدر آباد کے 201 رن کے جواب میں 16.5 اوور میں محض 132 رن ہی بنا سکی۔ راشد خان کی گیندبازی لاجواب رہی جنھوں نے 4 اوور میں محض 12 رن دے کر 3 وکٹ لے لیے۔

Published: 08 Oct 2020, 11:39 PM IST

سنرائزرس حیدر آباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا تھا اور ایک لاجواب شروعات دونوں سلامی بلے بازوں نے ٹیم کو دی۔ 15.1 اوور میں جب حیدر آباد کا پہلا وکٹ گرا تو ٹیم کا اسکور 160 رن تھا۔ اس سے انداز ہوتا ہے کہ وارنر اور بیرسٹو نے کیا لاجواب کھیل کا مظاہرہ کیا۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ 160 کے اسکور پر ہی دونوں سلامی بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ پہلے وارنر (40 گیندوں پر 1 چھکا اور 5 چوکے کی مدد سے 52 رن) روی بشنوئی کی گیند پر میکسویل کو کیچ دے بیٹھے، اور پھر اسی اوور میں جانی بیرسٹو 55 گیندوں پر شاندار 6 چھکّوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 97 رن پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

Published: 08 Oct 2020, 11:39 PM IST

ان دونوں بلے بازوں کے آؤٹ ہونے کے بعد حیدر آباد کی ٹیم کچھ خاص کارکردگی نہیں کر سکی۔ منیش پانڈے محض ایک رن بنا کر اور عبدالصمد 8 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ کین ولیمسن نے 10 گیندوں پر شاندار 20 رن (ناٹ آؤٹ) اور ابھشیک شرما نے 6 گیندوں پر تیز 12 رن بنائے جس کے سبب اسکور 200 کے پار پہنچ سکا۔ پریم گرگ تو بغیر کوئی رن بنائے ہی آؤٹ ہو گئے۔ راشد خان صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔ 15 اوور میں جہاں حیدر آباد کا اسکور بغیر کسی نقصان کے 160 رن تھا، وہی 20 اوور کے بعد اسکور 6 وکٹ کے نقصان پر 201 رن تک محدود رہ گیا۔ لیکن یہ اسکور بھی کوئی چھوٹا اسکور نہیں تھا۔

Published: 08 Oct 2020, 11:39 PM IST

پنجاب کی طرف سے عرش دیپ نے کافی متاثر کیا جنھوں نے 4 اوور میں 33 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ سب سے کامیاب گیندباز روی بشنوئی رہے جنھوں نے 3 اوور میں 29 رن دے کر 3 وکٹ لیے۔ بقیہ گیندباز کافی مہنگے ثابت ہوئے۔ شیلڈن کوٹریل نے 3 اوور میں 33 رن خرچ کر دیے، مجیب الرحمن نے 4 اوور میں 39 رن دیے، میکسویل نے 2 اوور میں 26 رن پٹائے اور ان تینوں کو ہی کوئی وکٹ حاصل نہیں ہوا۔ محمد سمیع نے 4 اوور میں 40 رن دے کر ایک وکٹ لیا۔

Published: 08 Oct 2020, 11:39 PM IST

202 رن کے بڑے ہدف کا پیچھا کرنے اتری پنجاب کی ٹیم شروعات ہی خراب رہی۔ پہلے تو فارم میں چل رہے مینک اگروال محض 9 رن (6 گیندوں پر) بنا کر رن آؤٹ ہو گئے، او رپھر میدان میں اترے نئے بلے بازن سمرن سنگھ بھی کچھ خاص کارنامہ نہیں کر سکے۔ وہ 8 گیندوں میں 11 رن بنا کر خلیل احمد کا شکار ہو گئے۔ جلد ہی کپتان کے ایل راہل بھی 11 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ حالانکہ جب راہل ساتویں اوور میں آؤٹ ہوئے اس وقت رَن ریٹ بہت برا نہیں تھا اور ٹیم کا اسکور 58 رن تھا۔ دراصل نکولس پورن میدان میں اتر چکے تھے اور انھوں نے تیزی کے ساتھ رن بنانا شروع کر دیا تھا۔

Published: 08 Oct 2020, 11:39 PM IST

نکولس پورن کے ساتھ گلین میکسویل کی اننگ جب آگےبڑھ رہی تھی تو ایسا لگ رہا تھا کہ کچھ الٹ پھیر ہو سکتا ہے، لیکن غلط وقت میکسویل ایک خطرناک رن لینے کی کوشش میں آؤٹ ہو گئے۔ انھوں نے 12 گیندوں پر 7 رن بنائے۔ پھر جلد ہی مندیپ سنگھ بھی 6 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ چھٹا وکٹ بھی مجیب الرحمن (1 رن) کی شکل میں 14ویں اوور میں گر گیا۔ اس وقت ٹیم کا اسکور 126 رن تھا۔ صرف نکولس پورن ہی تھے جو طوفانی بلے بازی کرتے ہوئے ایک طرف سے مقابلے کو زندہ رکھے ہوئے تھے، لیکن 15ویں اوور میں وہ 37 گیندوں پر شاندار 77 رن (7 چھکّے، 5 چوکے) بنا کر راشد خان کا شکار ہو گئے۔ یہیں پر میچ ختم ہوتا ہوا محسوس ہونے لگا۔

Published: 08 Oct 2020, 11:39 PM IST

آخر میں محمد سمیع (صفر)، شیلڈن کوٹریل (صفر) اور عرش دیپ (صفر) رن نے حیدر آباد کے گیندبازوں کا کوئی مقابلہ نہیں کیا اور یکے بعد دیگرے پویلین واپسی کی راہ اختیار کی۔ روی بشنوئی 7 گیندوں پر 6 رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پوری ٹیم 16.5 اوور میں محض 132 رن بنا کر آؤٹ ہو گئی اور میچ میں نے 69 رنوں کی شکست فاش ہاتھ لگی۔

Published: 08 Oct 2020, 11:39 PM IST

ہر بار کی طرح اس بار بھی راشد خان کا جادو سر چڑھ کر بولا۔ انھوں نے 4 اوور میں محض 12 رن دے کر 3 وکٹ لے لیے۔ خلیل احمد نے 3 اوور میں 24 رن دے کر 2 وکٹ اور نٹراجن نے 3.5 اوور میں 24 رن دے کر 2 وکٹ لیے۔ ایک وکٹ ابھشیک شرما کو حاصل ہوا لیکن انھوں نے 1 اوور میں 15 رن دے دیے۔ سب سے زیادہ مہنگے تو عبدالصمد ثابت ہوئے جنھوں نے اپنے ایک ہی اوور میں 28 رن دے ڈالے اور ان کے اوور میں نکولس پورن نے 4 چھکّوں کے ساتھ ایک چوکا بھی لگایا۔ سندیپ شرما نے 4 اوور میں 27 رن دیے اور انھیں کوئی وکٹ نہیں ملا۔

Published: 08 Oct 2020, 11:39 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 08 Oct 2020, 11:39 PM IST