پنجاب کے سلامی بلے باز کے ایل راہل اور مینک اگروال کی ناکامی نے ایک بار پھر ٹیم کی بیٹنگ لائن اَپ کی پول کھول کر رکھ دی ہے۔ ان دونوں کے آؤٹ ہونے کے بعد صرف نکولس پورن (44 رن) ہی کچھ مقابلہ کرتے ہوئے نظر آئے، باقی بلے باز 'تو چل میں آیا' کے طرز پر پویلین لوٹ گئے۔ نتیجہ یہ ہوا کہ ممبئی کے 191 رنوں کے پہاڑ کے سامنے پنجاب کی ٹیم 20 اوور میں محض 143 رن بنا سکی۔
Published: undefined
آئی پی ایل سیزن 13 کے تیرہویں مقابلے میں آج کنگز الیون پنجاب نے ٹاس جیتا اور پہلے گیندبازی کا فیصلہ کیا۔ ممبئی کے کپتان اور سلامی بلے باز روہت شرما نے پہلے ہی اوور میں اپنے ساتھی کوئنٹن ڈیکوک کے آؤٹ ہونے کے بعد پہلے تو سنبھل کر کھیلا، اور پھر اپنی نصف سنچری مکمل کرنے کے بعد اچانک رنوں کی رفتار تیز کر دی۔ آؤٹ ہونے سے پہلے انھوں نے 45 گیندوں پر 70 رن بنائے۔ چونکہ سوریہ کمار یادو 10 رن اور ایشان کشن 28 رن کچھ خاص نہیں کر سکے، اس لیے بھی روہت کو سنبھل کر کھیلنا پڑا۔ لیکن جب رن کی رفتار بڑھانے کا وقت آیا تو ممبئی کے کپتان نے اپنا پورا زور لگایا۔ 17ویں اوور کی پہلی گیند پر جب وہ آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 124 رن تھا۔
Published: undefined
روہت کے آؤٹ ہونے کے بعد ممبئی کا اسکور بورڈ بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھا۔ ایک طرف کیرن پولارڈ نے طوفانی بلے بازی کی اور دوسری طرف ہارڈک پانڈیا نے بھی غضب کی بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ پولارڈ نے 20 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 47 رن (4 چھکّے 3 چوکے) بنائے، جب کہ پانڈیا نے 11 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 30 رن (2 چھکّے 3 چوکے) بنائے۔ اس طرح ممبئی نے 20 اوور میں 191 رن بنا کر پنجاب کے سامنے رنوں کا ایک پہاڑ کھڑا کر دیا۔
Published: undefined
پنجاب کی جانب سے شیلڈن کوٹریل نے 4 اوور میں 20 رن دے کر 1 وکٹ لیا، لیکن ان کے علاوہ کوئی دوسرا گیندباز کچھ خاص مظاہرہ نہیں کر سکا۔ محمد سمیع نے 4 اوور میں 36 رن دے کر ایک وکٹ لیا، کرشنپّا گوتم نے 4 اوور میں 45 رن خرچ کر ایک وکٹ لیا، اور جمی نیشم نے تو 4 اوور میں 52 رن لٹا دیے اور کوئی وکٹ بھی نہیں لیا۔ روی بشنوئی بھی آج کے میچ میں کچھ خاص نہیں کر سکے اور 4 اوور میں 37 رن دیے اور کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں ہوا۔
Published: undefined
جیت کے لیے 192 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری پنجاب کی ٹیم شروع میں بہت اچھی پوزیشن میں نظر آئی جب 4.4 اوور میں کوئی وکٹ نہیں گرا تھا اور ٹیم کا اسکور 38 رن پہنچ گیا تھا۔ لیکن پانچویں اوور کی پانچویں گیند پر بمراہ نے زبردست یارکر ڈال کر مینک اگروال (18 گیندوں پر 25 رن) کو جو پویلین بھیجا تو وکٹ گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا اور ہر تھوڑی دیر پر ممبئی کے گیندباز جشن مناتے نظر آئے۔ بغیر کوئی رن بنائے کرون نایر آؤٹ ہوئے، پھر 17 رن بنا کر کپتان کے ایل راہل بھی راہل چاہر کا شکار ہو گئے، اور جب اچھی بلے بازی کر رہے نکولس پورن 27 گیندوں پر 44 رن بنا کر آؤٹ ہوئے تو پنجاب کی امیدیں ختم ہوتی ہوئی نظر آئیں۔ جب پورن آؤٹ ہوئے تو ٹیم کا اسکور 13.2 اوور میں 101 رن پر 4 وکٹ تھا۔
Published: undefined
اس کے بعد گلین میکسویل (18 گیندوں پر 11 رن)، جمی نیشم (7 گیندوں پر 7 رن) اور سرفراز خان (8 گیندوں پر 7 رن) نے بھی بری طرح مایوس کیا۔ روی بشنوئی بھی 19ویں اوور کی تیسری گیند پر محض 1 رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ آخر کے 9 گیندوں پر 19 رن ضرور بنے جب کرشنپّا گوتم نے کچھ اچھے شاٹ لگائے۔ انھوں نے 13 گیندوں پر ناٹ آؤٹ 22 رن بنائے جب کہ محمد سمیع 2 گیندوں پر 2 رن بنانے میں کامیاب ہوئے۔
Published: undefined
ممبئی کی گیندبازی آج پوری طرح چست نظر آئی کیونکہ ٹرینٹ بولٹ کو چھوڑ کر ہر گیندباز پوری لے میں نظر آیا۔ ٹرینٹ بولٹ نے اپنے 4 اوور میں 42 رن خرچ کر دیے اور ایک وکٹ حاصل کیا۔ جسپریت بمراہ نے 4 اوور میں 18 رن دے کر 2 وکٹ، راہل چاہر نے 4 اوور میں 26 رن دے کر 2 وکٹ ، اور جیمس پیٹنسن نے 4 اوور میں 28 رن دے کر 2 وکٹ حاصل کیے۔ کرونال پانڈیا کو ایک وکٹ ملا اور انھوں نے 4 اوور میں 27 رن دیے۔ کیرن پولارڈ کو ان کی طوفانی بلے بازی کے لیے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined