ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے 48 ویں مقابلہ میں ممبئی انڈیئز نے رائل چیلنجرز بنگلور کو پانچ وکٹوں سے ہرا دیا۔ اس جیت کے ساتھ ہی ممبئی انڈیئز کے 16 پوائنٹس ہو گئے اور اس کا پہلے پلے آف کے لئے کوالیفائی کرنا تقریباً طے ہے۔ ممبئی کی اس جیت کے ہیرو سوریہ کمار یادو رہے جنہوں نے 43 گیندوں میں ناقابل شکست 79 رن بنائے۔ اس دوران انہوں نے 10 چوکے اور تین چھکے لگائے۔ سوریہ کمار کو اس میچ جتانے والی اننگ کے لئے مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
Published: undefined
آر سی بی کے خلاف میچ وننگ اننگ کھیلنے کے بعد سوریہ کمار نے کہا کہ ’’میں میچ کو فینش (ختم) کرنا چاہ رہا تھا۔ میں میں اپنی کارکردگی کا جائزہ لینا چاہتا تھا اور اب میچ کو فینش کر کے کافی خوش ہوں۔ چہل کو اوور کور اور اٹین کو بیک فٹ پر پنچ میرے پسندیدہ شاٹ تھے۔ میں نے لاک ڈاؤن کے دوران اپنے کھیل کو بہتر کرنے پر کام کیا ہے۔‘‘
Published: undefined
انہوں نے مزید کہا ’’مجھے پہلے ہی آن سائڈ کھیلنا پسند تھا۔ میچ ختم ہونے سے کافی خوشی ہوئی۔ ٹیم منیجمنٹ اور روہت شرما نے ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے ہی مجھ سے کہا تھا کہ مجھ میں کھیل کو گہرائی تک لے جانے کی پوری صلاحیت موجود ہے۔ میں خوش ہوں کہ میں ایسا کر پایا۔‘‘
Published: undefined
خیال رہے کہ آئی پی ایل 2020 میں سوریہ کمار یادو بہترین فارم میں چل رہے ہیں اور اس سیزن کے 12 میچوں میں وہ 40.22 کی اوسط سے 155.36 کے اسٹرائیک ریٹ سے 362 رن بنا چکے ہیں۔ اس دوران ان کے بلے سے 48 چوکے اور آٹھ چھکے نکلے ہیں۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined