ابو ظہبی: آئی پی ایل -13 میں پہلی جیت درج کرنے والے کولکتہ نائٹ رائیڈرز (کے کے آر) ٹیم کے کپتان دنیش کارتک نے کہا ہے کہ ان کی ٹیم اس جیت کی مستحق ہے۔ کولکتہ کی ٹیم نے ہفتہ کے روز ابو ظہبی میں سن رائزرس حیدرآباد (ایس آر ایچ) کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔ انہوں نے کہا کہ شبھمن گل کو اپنی بیٹنگ کو اسی طرح جاری رکھنا چاہیے۔
Published: undefined
دنیش کارتک نے کہا کہ جیتنا ایک اچھا احساس ہے۔ ہم سخت محنت کر رہے تھے اور ہم اس کے مستحق ہیں۔ میرے خیال میں آل راؤنڈرز کا رہنا ہمارے لئے فائدہ مند ہے۔ ہم انہیں اپنی ضرورت کے مطابق استعمال کرسکتے ہیں۔ ٹیم میں کچھ نوجوان کھلاڑی موجود ہیں جنہوں نے اپنی کارکردگی سے متاثر کیا ہے۔ ان میں سے ایک شبھمن گل نے ناقابل شکست 70 رنز بنائے تھے او کولکتہ کو فتح حاصل کرانے میں مدد کی تھی۔
Published: undefined
نوجوان کھلاڑیوں کے بارے میں کارتک نے کہا کہ ہم نوجوان کھلاڑی بنانے میں کامیاب رہے کیونکہ ہم ان کے ساتھ کھڑے رہے۔ کملیش ناگرکوٹی کے بارے میں تھوڑا سا جذباتی تھا، ہم اس کے ساتھ بھی رہے۔ اس سے بطور کپتان مجھے اچھا احساس ملتا ہے۔
Published: undefined
دنیش کارتک نے کہا کہ میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ گل بغیر کسی دباؤ کے آسانی سے کھیلیں۔ برینڈن میک کلم (ہیڈ کوچ) واضح ہیں کہ ٹاپ آرڈر میں بہترین بلے بازوں کو بیٹنگ کرنا چاہیے۔ مجھے بھی کچھ رنز بنانے کی ضرورت ہے۔ اس میچ میں راشد خان نے کارتک کو صفر پر ایل بی ڈبلیو کردیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined