آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: جوفرا آرچر بایو سیکیور ماحول سے جلد نکلنا چاہتے ہیں باہر

جولائی میں جوفرا آرچر کو بایوسیکیور ماحول کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔

جوفرا آرچر
جوفرا آرچر تصویر سوشل میڈیا

لندن: انگلینڈ کے اسٹار فاسٹ بالر جوفرا آرچر نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ کچھ مہینوں سے بایوسیکیور ماحول کی مقررہ حدود میں رہ رہے ہیں اور اب وہ جلد سے جلد اس سے نکل جانا چاہتے ہیں۔ آرچر تقریباً تین ماہ انگلینڈ میں بایوسیکیور ماحول میں رہنے کے بعد اب متحدہ عرب امارات (یو اے ای ) میں انڈین پریمیر لیگ (آئی پی ایل) میں راجستھان رائلز کے لئے کھیل رہے ہیں اور مقررہ حد میں رہ رہے ہیں۔

Published: undefined

اہم بات یہ ہے کہ جولائی میں جوفرا آرچر کو بایوسیکیور ماحول کے قواعد کی خلاف ورزی کرنے پر ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر کردیا گیا تھا۔ آرچر نے کہا کہ میں اس سے نکلنے کے لئے صرف دن گن رہا ہوں۔ مجھے واقعی ایک کیلنڈر کی ضرورت ہے، جس سے مجھے یہ احساس ہوتا ہے کہ دن تیزی سے چل رہے ہیں۔ کرکٹ کے میدان میں پھنس جانے سے یہ کچھ بہتر ہے۔ آپ میدان میں نہیں ہیں، لیکن آپ اب بھی کرکٹ سے دور نہیں ہو سکتے ہیں۔

Published: undefined

25 سالہ فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ خالی اسٹیڈیم میں کھیلنے کا تجربہ مختلف رہا ہے۔ انگلینڈ کے فاسٹ بالر نے کہا کہ وہ بایوسیکیور ماحول میں طویل عرصے تک رہنے والے غالباً پہلے کھلاڑی ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined