ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 کے 30ویں مقابلہ میں راجستھان رائلز کے بلے باز رابن اتھپا کا نام آئی پی ایل کی تاریخ میں درج ہو گیا ہے۔ آئی پی ایل میں کئی کھلاڑی ایسے ہیں جنہوں نے دوسری نسل کے ساتھ میچ کھیلا، رابن اتھپا بھی ان میں سے ایک ہیں۔ دہلی کیپٹلز کے خلاف ہونے والے میچ میں جس وقت ریان پراگ نے میدان پر قدم رکھا تو رابن اتھپا کے نام ایک دلچسپ ریکارڈ درج ہو گیا۔
Published: undefined
رابن اتھپا نے 16 سال قبل ریان پراگ کے والد پراگ داس کے خلاف بلے بازی کی تھی اور اب انہیں ریان پراگ کے ساتھ بلے بازی کرنے کا موقع ملا۔ رابن اور پراگ داس 16 سال پہلے جب ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوئے تھے تو رابن اس وقت کرناٹک کرکٹ ایسوسی ایشن کی قیادت کر رہے تھے، جبکہ ریان کے والد پراگ داس آسام کرکٹ ایسوسی ایشن کا حصہ تھے۔
Published: undefined
سنجو سیمسن کے طور پر راجستھان کا چوتھا وکٹ گرنے کے بعد میدان پر بلے بازی کرنے کے لئے ریان پراگ آئے۔ اب کریز پر رابن اتھپا اور ریان پراگ تھے۔ پانچویں وکٹ کے لئے دنوں کے درمیان 13 رنوں کی شراکت داری ہوئی۔ حالانکہ اس دوران پراگ نے محض ایک رن کا تعاون کیا۔
Published: undefined
پراگ نے گزشتہ میچ میں راہل تیوتیا کے ساتھ مل کر ٹیم کو جیت دلائی تھی، لیکن اس میچ میں اتھپا کے ساتھ ہونے والی ایک غلط فہمی کی وجہ سے وہ رن آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔ اس کے بعد 18 ویں اوور کی تیسری گیند پر ناکھیا نے اتھپا کو 32 کے نجی اسکور پر آؤٹ کر کے پویلین واپس بھیجا۔
Published: undefined
اس میچ میں دہلی کیپٹلز نے راجستھان رائلز کو 13 رنوں سے شکست دی۔ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں دہلی نے شکھر دھون اور کپتان شریئس ایر کی نصف سنچریوں کے دم پر مقررہ 20 اوور میں 7 وکٹ کے نقصان پر 161 رنز اسکور کیے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined