ابو ظہبی: آئی پی ایل 2020 میں راجستھان رائلز کی ٹیم نے دو میچوں میں جیت کے ساتھ شاندار شروعات کی تھی لیکن اس کے بعد اس کی ہار کا ایسا سلسلہ شروع ہوا کہ ٹیم اب 11 میچز کے بعد پوائنٹس ٹیبل میں 7ویں مقام پر ہے۔ راجستھان رائلز کی ٹیم پلے آف کی ریس سے تقریباً باہر ہو چکی ہے، لیکن کپتان اسمتھ کو اب بھی کسی کرشمہ کی امید ہے۔
Published: undefined
ممبئی انڈینز کے خلاف اتوار کو ہونے جا رہے میچ سے قبل اسمتھ نے اپنی فارم کے تعلق سے بات کی۔ اسمتھ نے اس سیزن میں تین نصف سنچریاں اسکور کی ہے۔ اسٹار کھلاڑی نے کہا کہ انہیں لے حاصل کرنے میں وقت لگا اور اس کا خمیازہ ٹیم کو اٹھانا پڑا۔
Published: undefined
اسمتھ نے کہا ’’لے حاصل کرنے میں تھوڑا زیادہ وقت لگ گیا۔ آر سی بی کے خلاف میچ کے بعد سے میں لے میں ہوں۔ اب کافی بہتر محسوس ہو رہا ہے اور باقی میچوں میں بھی بہتر کر سکتا ہوں۔ حالانکہ ایسا پہلے ہی ہونا چاہیے تھا لیکن میں نے کئی غلطیاں کی ہیں۔‘‘
Published: undefined
کپتان اسٹیو اسمتھ نے پراگ اور تیوتیا کی کارکردگی پر خوشی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا، ’’تیوتیا، پراگ اور کارتک تیاگی اس سال ہمارے لئے کافی بہتر کھلاڑی ثابت ہوئے ہیں۔ ان کھلاڑیوں کی کارکردگی شاندار رہی ہے۔ ہمارے بڑے کھلاڑی اس طرح کا کھیل نہیں دکھا پائے اور شاید اسی وجہ سے ہماری پوزیشن خراب ہے۔‘‘
Published: undefined
نوجوان کھلاڑیوں کے علاوہ جوفرا آرچر نے راجستھان رائلز کے لئے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ آرچر اب تک اس ٹورنامنٹ میں 15 وکٹ حاصل کر چکے ہیں۔ اسمتھ نے کہا، ’’آرچر کا کوئی مقابلہ نہں ہے۔ آرچر نے بہترین کھیل دکھایا ہے۔ لیکن باقی ٹیم آرچر کا ساتھ نہیں دے پائی۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز