آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: فیزیو سے مشورہ کے بعد ہی ہارڈک پانڈیا کریں گے گیندبازی... ظہیر خان

جب ظہیر خان سے پانڈیا کی گیندبازی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم سب توقع کر رہے ہیں کہ وہ گیندبازی کریں گے اور وہ ایسے کھلاڑی ہیں جو گیندبازی کرتے وقت کسی بھی ٹیم کا توازن بدل سکتے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

شارجہ: ممبئی انڈینز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ظہیر خان نے اتوار کے روز کہا کہ ہارڈک پانڈیا بولنگ کرنے کے متمنی ہیں لیکن ٹیم انتظامیہ کو ان کے جسم کو بھی دیکھنا ہوگا۔ ظہیر نے کہا کہ آل راؤنڈر پانڈیا کمر کی انجری کے سبب طویل آرام کے بعد کھیل رہے ہیں۔ دراصل گزشتہ سال نومبر میں 26 سالہ پانڈیا کی لندن میں سرجری ہوئی تھی اور وہ مارچ میں کرکٹ میں واپس آئے تھے لیکن انہوں نے انڈین پریمیر لیگ کے پہلے دو میچوں میں ممبئی انڈینز کے لئے بولنگ نہیں کی تھی۔

Published: undefined

جب ظہیر خان سے پانڈیا کی گیندبازی کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ ہم سب توقع کر رہے ہیں کہ وہ گیندبازی کریں گے اور وہ ایک ایسے کھلاڑی ہیں جو گیندبازی کرتے وقت کسی بھی ٹیم کا توازن بدل سکتے ہیں اور وہ بھی یہ بات سمجھتے ہیں۔

Published: undefined

ظہیر خان نے ساتھ ہی کہا کہ ہمیں ان کا جسم دیکھنا ہے اور ہم اس کے بارے میں فیزیو سے مشورہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم انہیں گیندبازی کرتے دیکھنا چاہتے ہیں، وہ گیندبازی کرنے کے خواہشمند بھی ہیں، ہمیں انتظار کرنا ہوگا اور قابو رکھنا ہوگا اور اس کے جسم کو بھی دیکھنا ہوگا۔ بہرحال، انجری گیندبازی کو بہت متاثر کرتی ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ پانڈیا نے پچھلے دو میچوں میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز اور چنئی سپر کنگز کے خلاف 18 اور 14 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ ظہیر خان نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ وہ ایک بلے باز کی حیثیت سے موجود ہیں اور پوری فٹنس کے ساتھ اپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ یہ اچھی بات ہے اور امید ہے کہ آپ اسے جلد ہی گیندبازی کرتے دیکھیں گے۔ اسی کے ساتھ کوچ مہیلا جے وردھنے نے واضح کیا ہے کہ وہ پانڈیا سے گیندبازی کرا کر کوئی خطرہ مول نہیں لینا چاہتے جو طویل عرصے کے بعد واپس آئے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined