دبئی: آئی پی ایل 13 کے خطابی میچ میں جیت کے گھوڑے پر سوار ممبئی انڈینز اور اپنا اعتماد بحال کرنے والی دہلی کیپٹلز کے درمیان زبردست مقابلے کی امید کی جارہی ہے۔ ممبئی اور دہلی آئی پی ایل ٹیبل میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر رہے تھے اور اب ان دونوں ٹیموں کے درمیان ٹائٹل میچ ہونے جا رہا ہے۔ روہت شرما کی قیادت میں ممبئی کی ٹیم چھٹی بار فائنل کھیلنے جا رہی ہے ان کی پانچویں بار اس ٹائٹل پر نگاہ ہوگی، جبکہ پہلی بار فائنل میں پہنچنے والی دہلی اس ٹورنامنٹ میں نیا چیمپین بننے کا اعزاز حاصل کرنا چاہے گی۔
Published: undefined
یقینی طور پر فائنل میں مقابلہ نہیں بڑی جنگ ہوگی کیونکہ شریس ائیر کی زیر قیادت دہلی کی ٹیم پہلی بار ٹائٹل جیتنے کے لئے سب کچھ داؤ پر لگا دے گی۔ ممبئی اب تک اپنی کارکردگی سے دعویدار مانی جا رہی ہے لیکن ان کے لئے دہلی کو ہلکے میں لینا غلطی ہو سکتی ہے کیونکہ اتوار کے روز کوالیفائر ٹو میں دہلی نے سن رائزرس حیدرآباد کو 17 رنز سے شکست دی۔ دہلی نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی بار ٹائٹل جیتنے کا مضبوط دعویٰ پیش کیا ہے۔
ممبئی نے پہلے کوالیفائر میں دہلی کو آسانی سے 57 رنز سے شکست دی۔ ممبئی کے 200 رنز کے جواب میں دہلی کی ٹیم فائنل میں 143 رنز بنانے میں کامیاب رہی تھی لیکن اب فائنل میں جانے کے بعد ٹیم کو نیا اعتماد ملا ہے اور وہ ممبئی سے مقابلہ کرنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔
Published: undefined
سیزن میں دہلی کی طاقت بولنگ رہی ہے۔ ٹیم کو چیمپین بنانے کے لئے بولرز کو ممبئی کے پرفیکٹ 11 پر قابو پانا ہوگا۔ ممبئی کی پلئینگ 11 میں 8 ویں نمبر تک بلے بازی آرڈر ہے، جو کسی بھی بولنگ لائن کو زیر کر سکتی ہے۔ بیٹنگ لائن اپ میں روہت شرما، کوئنٹن ڈی کاک اور سوریا کمار یادو جیسے بلے باز موجود ہیں۔ آل راؤنڈر میں ہاردک اور کرونال پانڈیا کے علاوہ کیرون پولارڈ اور ناتھن کولٹر نائل شامل ہیں۔
Published: undefined
اسی کے ساتھ ہی دہلی میں بیٹنگ کی ذمہ داری شکھر دھون اور کپتان شریس آئیر کے کندھوں پر ہے۔ دھون ایک ایسے سیزن میں 500 پلس رنز بنانے والے تین بلے بازوں میں شامل ہیں۔ دھون نے چنئی اور پنجاب کے خلاف لگاتار دو (101 ، 106) ناقابل شکست سنچری اسکور کی تھیں۔ دونوں تجربہ کاربلے بازوں کو ممبئی کی تیز بولنگ سے محتاط رہنا ہوگا۔اس سیزن کے ٹاپ 3 میں ممبئی کے 2 اور دہلی کا ایک بالر ہے۔ اس فہرست میں دہلی کے کیگیسو ربادا 29 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ممبئی کے جسپریت بمراہ 27 وکٹوں کے ساتھ دوسرے اور ٹرینٹ بولٹ 22 وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔
Published: undefined
دبئی میں موسم صاف رہنے کی توقع ہے ۔ درجہ حرارت 23 اور 32 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔ پچ بلے بازوں کی مدد کر سکتی ہے۔ یہاں سست وکٹ ہونے سے اسپنرز کو بھی بہت مدد ملے گی۔ ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بیٹنگ کرنا پسند کرے گی۔ اس آئی پی ایل سیزن میں یہاں ہونے والے 15 میچوں میں پہلی بیٹنگ ٹیم کی کامیابی کی شرح زیادہ ہے۔
Published: undefined
ممبئی انڈینز کی برانڈ ویلیو 809 کروڑ روپے ہے اور دہلی کیپیٹلز کی مالیت 374 کروڑ روپے ہے۔ کھلاڑیوں کے بارے میں بات کریں تو کپتان روہت شرما اور ہاردک پانڈیا ممبئی کی پلیئنگ الیون کے مہنگے ترین کھلاڑی ہیں۔ فرنچائز ایک سیزن کے لئے روہت کو 15 کروڑ اور ہاردک کو 11 کروڑ روپے ادا کرے گی۔ وہیں رشبھ پنت دہلی کی ٹیم میں 15 کروڑ اور شمرون ہٹ مائر کی قیمت 7.75 کروڑ ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined