ابوظہبی: رائل چیلنجرز بنگلور کو آئی پی ایل کے ایلیمنیٹر میں چھ وکٹوں سے شکست دے کر کوالیفائر دو میں جگہ بنانے کے بعد سن رائزرس حیدرآباد کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے کہا ہے کہ اگلے میچ میں دہلی کیپیٹل کے خلاف میچ کے لئے پرجوش ہیں۔
Published: undefined
حیدرآباد نے جمعہ کے روز پہلے گیند بازی کرتے ہوئے بنگلور کو 20 اوورز میں سات وکٹوں پر 131 رنز کے اسکور پر روک دیا اور 19.4 اوورز میں چار وکٹوں پر 132 رنز بنا کر جیت حاصل کرلی تھی۔ 8 نومبر کو ابوظہبی میں کھیلے جانے والے دوسرے کوالیفائر میں حیدرآباد کا مقابلہ دہلی کیپٹلس سے ہوگا اور فاتح ٹیم 10 نومبر کو فائنل میں دفاعی چیمپئن ممبئی انڈین سے مقابلہ کرے گی۔
Published: undefined
وارنر نے کہا کہ "جیسا کہ ہمیں معلوم تھا کہ ہمیں پلے آف میں جگہ بنانے کے لئے ٹاپ تین ٹیموں کو ہرانا ہوگا۔ ہم اس کے لئے تیار تھے۔ انہوں نے (نٹراجن اور راشد) بہت عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ہمیں سینڈی اور ہولڈر سے پہلے پانچ اوورز میں گیندبازی کرانا صحیح سمجھتے ہیں۔ اس کے بعد ، ہم بیچ کے اوورز میں راشد اور نٹراجن سے گیند بازی کراتے ہیں۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لئے راشد پر بہت دباؤ ہے۔ نٹراجن کو مبارکباد۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ "کین ولیمسن ہمارے مضبوط کھلاڑی ہیں۔ دباؤ میں وہ اچھا کھیلتے ہیں۔ میرے پاس ان دونوں (راشد اور کین ولیمسن) کی تعریف کرنے کے لئے الفاظ نہیں ہیں۔ گیند بازوں نے درمیانی اوورز میں عمدہ بولنگ کی۔ ہمیں اب دہلی کے ساتھ کھیلنا ہے اور میں اس مقابلے کے لئے کافی پرجوش ہوں۔ "
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: پریس ریلیز