آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: ممبئی انڈینز نہ ہو پریشان، بریٹ لی نے بتایا لست ملنگا کی کمی پوری کرنے والے کھلاڑی کا نام

بریٹ لی نے ایک پروگرام کے دوران کہا کہ ممبئی انڈینز ٹیم میں ملنگا کی جگہ کو یقینی طور پر بمراہ پر کرسکتے ہیں۔ میں اس وقت سے ہی بمراہ کا مداح ہوں جب سے انہوں نے ہندوستانی ٹیم میں کھیلنا شروع کیا ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

نئی دہلی: آسٹریلیائی ٹیم کے سابق فاسٹ بالر بریٹ لی نے کہا ہے کہ آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز ٹیم کے لئے کھیلنے والے ہندوستانی فاسٹ بالر جسپریت بمراہ ڈیتھ اوورز میں شاندار بالنگ کرتے ہیں اور وہ سری لنکا کے فاسٹ بالر لست ملنگا کی کمی کو پورا کر سکتے ہیں جو اس بار آئی پی ایل میں نہیں کھیل رہے ہیں۔

Published: undefined

بریٹ لی نے اسٹار اسپورٹس کے پروگرام گیم پلان میں کہا کہ ممبئی انڈینز ٹیم میں ملنگا کی جگہ کو یقینی طور پر بمراہ پر کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں اس وقت سے ہی بمراہ کا مداح ہوں جب سے انہوں نے ہندوستانی ٹیم میں کھیلنا شروع کیا ہے۔ ان کے پاس بالنگ کا ایک الگ ایکشن ہے جس کی مدد سے گیند بلے باز کے لئے اندر کی طرف آتی ہے۔

Published: undefined

آسٹریلیائی کھلاڑی کا کہنا تھا کہ بمراہ دونوں طرف گیند کو سوئنگ کرسکتے ہیں اور وہ نئی گیند سے لاجواب ہیں لیکن مجھے وہ پرانی گیند سے بولنگ کرتے ہوئے اچھے لگتے ہیں۔ اس لئے وہ ملنگا کی جگہ کو بھر سکتے ہیں اور ڈیتھ اوورز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بمراہ 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرسکتے ہیں اور اس میں یارکرس کرنے کی صلاحیت ہے۔ صرف بہت کم بولر ہی ایسا کر سکتے ہیں۔

Published: undefined

سابق فاسٹ بالر نے آخری چار سے متعلق کہا کہ ممبئی انڈینز آخری سیزن کی فاتح ٹیم ہے اور وہ آخری چار میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ممبئی انڈینز کی ٹیم لاجواب ہے اور کیرن پولارڈ بھی زبردست تال میں ہیں۔ سب جانتے ہیں کہ کپتان روہت شرما کیا کرسکتے ہیں۔ ممبئی میں بمراہ، بڑے شاٹ پلیئرز اور بہت سے اچھے اسپنر ہیں لہذا ممبئی یقینی طور پر ان کے مطابق آخری چار میں جگہ کے قابل ہے۔

Published: undefined

مہندر سنگھ دھونی کی زیرقیادت چنئی سپر کنگز کے بارے میں لی نے کہا کہ چنئی کی ٹیم فائنل فور میں داخل ہونے کی بھی دعویدار ہے اور انہوں نے فائنل چار کے لئے چنئی کو بھی منتخب کیا ہے کیونکہ ان کے پاس شاندار اسپن اٹیک ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے حالات کو دیکھتے ہوئے، مچل سینٹنر اور رویندر جڈیجا کے لئے سازگار حالات ہیں جن سے وہ فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined