دوبئی: چنئی سپرکنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی نے کنگز الیون پنجاب کے خلاف آئی پی ایل مقابلے میں ملی دس وکٹ کی جیت سے بہت خوش ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو صحیح کیا جس سے انھیں ایسی شاندار فتح حاصل ہوئی۔ دھونی نے کہاکہ "ہمیں بلے بازی میں جس شروعات کی ضرورت تھی، اسی طرح کی شروعات ہم نے کی۔ یہاں تجربہ کافی اہمیت رکھتا ہے۔ یہاں صرف جارحانہ ہونا کافی نہیں ہے۔" انھوں نے مزید کہا کہ "واٹسن نیٹ پر گیند کو اچھی طرح سے ہٹ کررہے تھے۔ آپ کو صرف پچ پر اسے دہرانا ہوتا ہے۔ آپ ٹیم کے آگے آکر کردار ادا کرتے ہیں۔ وہ گیندبازوں کو اپنے لیپ شاٹ سے گمراہ کرسکتے ہیں۔"
Published: undefined
دھونی نے چنئی کے کوچ فلیمنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ جس احترام کے حقدار ہیں، وہ احترام انہیں نہیں مل پاتا ہے۔ ایسانہیں ہے کہ ٹیم کے انتخاب پر میرے اور فلیمنگ کے مابین بحث نہیں ہوئی ہے لیکن یہ بات ہمارے اور ان کے درمیان ہی رہتی ہے۔ گیندبازوں نے منصوبہ کے مطابق اچھی گیند بازی کی۔ خیال رہے کہ پنجاب نے اتوار کو کھیلے گئے میچ میں پہلے بلے بازی کرتے ہوئے چار وکٹ کے نقصان پر 178رن کا ہدف رکھا تھا جسے چنئی نے بغیر وکٹ گنوائے بہ آسانی حاصل کر لیا تھا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined