ابوظہبی: آئی پی ایل 13 میں مایوس کن کارکردگی اور پلے آف ریس سے باہر ہونے کے بعد چنئی سپر کنگز کے کپتان مہندر سنگھ دھونی کے مستقبل کے بارے میں مسلسل قیاس آرائیاں جاری تھیں کیونکہ یہ ان کا آخری آئی پی ایل ہوگا، لیکن دھونی نے واضح کیا وہ اگلے سال کھیلیں گے۔
Published: undefined
مہندر سنگھ نے اتوار کے روز کنگز الیون پنجاب کے خلاف ٹاس جیتا اور ٹاس کے بعد جب پوچھا گیا کہ کیا یہ چنئی کا آخری میچ ہے تو دھونی نے کہا کہ یقینی طور پر نہیں۔ دھونی کے ان الفاظ کے بعد یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ اگلے سیزن میں چنئی کے لئے کھیلتے نظر آئیں گے۔ چنئی نے دھونی کی کپتانی میں تین بار یہ اعزاز جیتا ہے اور وہ پانچ بار رنر اپ رہی ہے۔ اس سال کے آئی پی ایل میں پہلا موقع ہے جب چنئی کی ٹیم دھونی کی کپتانی میں پلے آف میں نہیں پہنچی ہے۔
Published: undefined
دھونی نے رواں سال 15 اگست کو انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا اور سب کی نظریں اس سال کے آئی پی ایل میں ان کی کارکردگی پر تھیں۔ چنئی کی ٹیم 2016 اور 2017 میں اسپاٹ فکسنگ کے لئے معطل کرنے کے بعد ٹیم سن 2018 میں دھونی کی کپتانی میں واپس آئی اور تیسری بار ٹائٹل اپنے نام کیا ۔ چنئی 2019 میں فائنل میں پہنچ کر رنرز اپ رہی۔
Published: undefined
اس سیزن میں چنئی نے چمپئن ممبئی انڈینز کو افتتاحی میچ میں شکست دے کر ٹورنامنٹ کا آغاز کیا تھا لیکن اس کے بعد ان کی کارکردگی زوال پذیر ہونے لگی۔ چنئی کی بیٹنگ اور بولنگ میں طاقت کی کمی تھی۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل چنئی کے دو اہم کھلاڑی سریش رینا اور ہربھجن سنگھ ذاتی وجوہات کی بنا پر آئی پی ایل سے دستبردار ہوگئے۔ چنئی نے بھی ان دونوں کھلاڑیوں کے لئے کوئی آپشن نہیں لیا۔
Published: undefined
چنئی کے آل راؤنڈر ڈواین براوو گھٹنے کی انجری کے ساتھ آئی پی ایل میں پہنچے تھے اور جب وہ آئی پی ایل میں کھیلنا شروع ہوئے تو کچھ میچوں سے محروم رہنے کے بعد ان کی کارکردگی پرانی نہیں دکھائی دی اور درمیانی اوورز میں ٹیم کی بیٹنگ متاثر ہوئی۔
Published: undefined
وکٹ کے پیچھے دھونی کی کارکردگی عمدہ تھی لیکن بیٹسمین فنشر سے محروم تھے۔ دھونی کے لمبے چھکے گم تھے، وہ اسٹرائیک کو روٹیٹ کرنے میں ناکام رہے تھے اور وہ اپنے بیٹ سے رن نہیں بناسکے تھے۔ اس کے لئے دھونی پر تنقید ہوتی رہی۔ جب دھونی نے نوجوان کھلاڑیوں میں چنگاری کی کمی کی بات کی تو ان کے خلاف تنقید اور تیز ہوگئی۔ سابق ہندستانی کپتان اور سلیکٹر چیف کرشنم چاری سری کانت نے اس بیان پر دھونی پر طنز کیا۔ چنئی نے پلے آف میں واپسی کی کوشش کی لیکن تب تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ تاہم اگلے سیزن میں دھونی کے کھیلنے پر راضی ہونے کے بعد دھونی اور ان کے مداحوں نے ایک سکون کا سانس لیا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined