ابو ظہبی: انڈین پریمیر لیگ سیزن 13 میں پہلی بار ایک دن میں دو میچ دیکھنے کو ملے۔ پہلے میچ میں جہاں رائل چیلنجرز بنگلور نے راجستھان رائلز کو شکست دی وہیں دوسرے میچ میں کولکاتا نائٹ رائیڈرز کو دہلی کیپٹلز نے شکست دی۔ کے کے آر کے کپتان دنیش کارتک نے شکست کے باوجود ٹیم کا دفاع کیا ہے۔ کارتک کا کہنا ہے کہ جس طرح سے ہدف کا تعاقب کیا گیا اس کی وجہ سے انہیں ٹیم پر فخر ہے۔
Published: undefined
کے کے آر دہلی کیپیٹل سے 18 رنز سے ہار گئی تاہم کارتک نے کہا کہ ٹیم جس طرح سے کھیلی اس کے سبب وہ آئی پی ایل یں ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے سب سے بڑی فتح حاصل کرنے سے چند قدموں کی دوری پر رہ گئی۔
دہلی نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز بنائے، جبکہ کولکاتا کی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 210 رنز ہی بنا سکی۔ کارتک نے کہا، "ٹیم کے کھلاڑیوں نے جس طرح بلے بازی کی اس پر مجھے فخر ہے۔ ہم لگاتار لڑتے رہے جو ٹیم کی فطرت ہے۔ سچ پوچھیں تو کچھ اور چھکے بھی ہمیں میچ جیتا سکتے تھے، لہذا گیند بازوں کی زیادہ غلطی نہیں تھی۔
Published: undefined
کارتک نے کہا کہ اگر ان کی ٹیم نے دو مزید چھکے لگائے ہوتے تو میچ کا نتیجہ مختلف ہوتا۔ انہوں نے کہا، "شاید 10 رنز زیادہ ہو گئے لیکن اگر ہم دو اور چھکے لگا دیتے تو ہم میچ جیت جاتے۔ ہم رسل کو مزید وقت دینا چاہتے تھے تاکہ وہ اپنا اثر ڈال سکے۔ ہم نرین کے کردار کے بارے میں ٹرینر سے بات کریں گے لیکن مجھے نرین پر مکمل اعتماد ہے۔"
کے کے آر کی ٹیم کو دہلی دیپٹلز سے ملی ہار کا خمایزہ پوائنٹس ٹیبل میں میں بھی اٹھانا پڑا ہے۔ کے کے آر اپنے چار میچوں میں سے دو ہار چکی، جبکہ انہوں نے دو میچ جیتے ہیں۔ کے کے آر اب چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں مقام پر ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined