آئی پی ایل

آئی پی ایل 2020: پنجاب سے شکست پر دہلی کو فکرمند نہیں ہونا چاہیے... کگیسو رباڈا

دہلی کیپٹلز کے تیز گیندباز کگیسو رباڈا کا کہنا ہے کہ "شکست کسی کو بھی مل سکتی ہے اور اس لیے یہ صرف واپسی کرنے اور اگلے میچ کے لیے تیار ہونے کے بارے میں ہے۔"

تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL
تصویر بشکریہ ٹوئٹر / @IPL 

آئی پی ایل سیزن 13 میں اب تک سب سے زیادہ وکٹ لینے والے دہلی کیپٹلز کے تیز گیندباز کگیسو رباڈا کا کہنا ہے کہ گزشتہ میچ میں کنگز الیون پنجاب سے شکست پر ٹیم کو فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہفتہ کے روز دہلی کیپٹلز کا مقابلہ کولکاتا نائٹ رائیڈرس سے ہے، اور اس سے ایک دن قبل رباڈا نے کہا کہ "مجھے نہیں لگتا ہے کہ پنجاب کے خلاف ملی شکست ٹیم کے لیے آنکھیں کھولنے والی بات ہے۔ یہ صرف ایک شکست ہے، اس لیے اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے اور ہم واپسی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔" انھوں نے مزید کہا کہ "ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ہم سے کہاں غلطی ہوئی تھی، جسے ہمیں درست کرنا ہوگا۔ ہم نے کھیل اور اس شعبہ کے بارے میں بھی بات کی ہے جہاں ہم بہتری کر سکتے ہیں۔"

Published: undefined

رباڈا نے اپنی بات آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ "شکست کسی کو بھی مل سکتی ہے اور اس لیے یہ صرف واپسی کرنے اور اگلے میچ کے لیے تیار ہونے کے بارے میں ہے۔ ہم نے جو غلط کیا ہے اور درست کیا ہے، اس کی پہچان کرنے کے لیے ہمیں بس کچھ معمولی جوڑ توڑ کرنے کی ضرورت ہے۔"

Published: undefined

واضح رہے کہ آئی پی ایل سیزن 13 میں دہلی کیپٹلز کی ٹیم اب تک 10 میچوں میں 7 فتح کے ساتھ 14 پوائنٹ لے کر ٹیبل میں پہلے مقام پر ہے۔ حالانکہ آج ممبئی انڈینز اور چنئی سپر کنگز کے درمیان میچ کھیلا جا رہا ہے جس میں ممبئی بہ آسانی فتحیاب ہوتی ہوئی محسوس ہو رہی ہے۔ اگر ممبئی یہ میچ جیت جاتی ہے تو پہلے مقام پر ممبئی کا قبضہ ہو جائے گا اور دہلی دوسرے مقام پر چلی جائے گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined